Christmas

یہ ہے ہم سب کا پاکستان

اسلام آباد (سحر نیوز) : ملک بھر میں آج مسیحی برادری کرسمس (Christmas) منا رہی ہے، جس کے لیے مسیحی برادری کی جانب سے کئی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان اور صدر مملکت نے مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کی ہے۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کرسمس (Christmas) کی ایک تقریب میں شرکت کی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف کی اپنی اہلیہ کے ہمراہ کرائسٹ چرچ آمد ہوئی جہاں انہوں نے مسیحی برادری کو مبارلباد پیش کی انہوں نے قیام پاکستان کی جدو جہد میں مسیحی برادری کی جدوجہد کوسراہا۔
آرمی چیف نے ملکی ترقی میں مسیحی برادری کے کردار کی بھی تعریف کی۔جب کہ مسیحی برادری نے بھی چرچ آمد پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں. نواز شریف سے قرضہ لینے والوں کو حکومت نے بری خبر سنا دی

اس سے قبل ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ وزیراعظم عمران خان نے وزارت پانی وبجلی کو کرسمس (Christmas) کے موقع پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
وزیراعظم نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کرسمس کے موقع پر بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ ترجمان وزارت پانی وبجلی کے مطابق بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں کو ہدایت جاری کردی ہیں۔ فیصلہ مسیحی برادری کومذہبی رسومات کی ادائیگی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مسیحی برادریحضرت عیسٰی علیہ السلام کی ولادت کی خوشی میں ہرسال 25 دسمبر کو کرسمس کا تہوار مناتی ہے جس میں عیسائی برادری کی جانب سے گرجا گھروں اور رہائشی عمارتوں کو برقی قمقموں اور پھولوں کے ساتھ نہایت خوبصورتی سے سجایا جاتا ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد بھی پیش کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں