Memory of the World

قائداعظم کی تقاریر کو اب عالمی سطح پرپذیرائی ملے گی

اسلام آباد (سحر نیوز) قائداعظم محمد علی جناح (Memory of the World) کی تقریریں اقوام متحدہ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق قائداعظم محمد علی جناح کی تقاریر نے مسلمانوں میں خوب جوش جذبہ پیدا کیا تھا۔قائداعظم کی تقاریر نے برصغیر کے مسلمانوں میں الگ ملک حاصل کرنے کی لگن کو بڑھایا ان کی تقاریر آج بھی پسند کی جا تی ہیں لیکن اب قائداعظم محمد علی جناح کی تقاریر کو عالمی سطح پر پذیرائی ملے گی۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی جانب سے کی جانے والی تقریروں کو بین الاقوامی سطح پر سنا اور دیکھا جا سکے گا۔ اقوام متحدہ اور وزارت اطلاعات کے درمیان ایک ایم او یو پر دستخط کئے گئے ہیں۔اس حوالے سے انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ، قومی تاریخی ورثہ اور اقوام متحدہ کی تعلیمی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو) کے درمیان معاہدے پر دستخط کئے گئے ہیں.معاہدے کے تحت 1914ء سے 1947ء کے درمیان قائداعظم کی جانے والی تقریوں کو یونیسکو کیویب سائٹ ‘Memory of the World’ پر اپلوڈ کرنے کے لیے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں. عمران خان نے کہا تھا کہ میں ان کو رُلاؤں گا
وزارت اطلاعات نے یونیسکو سے درخواست کی ہے کہ وہ قائداعظم کی تقریوں کو اقوام متحدہ کی ویب سائٹ پر ‘Memory of the World’ میں اپلوڈ کریں جو کہ یونیسکو کے ورثہ پروگرام کا حصہ ہے.یونیسکو نے وزارت اطلاعات کی درخواست قبول کرتے ہوئے درخواست کی ہے کہ انہیں قائداعظم محمد علی جناح کی تقاریر ڈیجیٹل فارمیٹ میں مہیا کی جائیں جس کے بعد اسے اقوام متحدہ کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کیا جائے گا۔خیال رہے آج ) بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناحکا143واں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے۔اس موقع پرکراچی میں مزار قائد پرگارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کاانعقاد کیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں