Sharif Family

2018 شریف خاندان کے لیے عدالتوں اور جیل یاتراؤں کا سال

لاہور (سحر نیوز) سال 2018ء ختم ہو گیا۔اس سال پاکستان کی سیاست میں بہت زیادہ تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں اور سب سے اہم بات یہ کہ عوام پر حکمرانی کرنے والوں کا پہلی بار احتساب ہو رہا ہے۔اگر سال 2018ء کی شریف خاندان کے حوالے سے بات کریں تو اس سال شریف خاندان (Sharif Family) کو بہت بری خبروں کا سامنا کرنا پڑا۔جہاں ایک طرف شریف خاندان کو اپنے خلاف مقدمات کا سامنا تھا وہیں انہیں بیگم کلثوم نواز کی جدائی کا صدمہ بھی برداشت کرنا پڑا۔

مصائب کا شکار فیملی 2018کے اختتام پر بھی عدالتوں کے چکر کاٹتے سزاؤں کے بعد جیل یاتراؤں پر چلی گئی۔نواز شریف کے چھوٹے بھائی شہباز شریف آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں پہلے سے ہی جیل میں ہیں جب کہ اب نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں سزا سنا دی گئی ہے جس کے بعد دونوں بھائی 19 سال بعد ایک مرتبہ پھر جیل میں ایک چھت تلے ساتھ ہوں گے۔

جب کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزشین لیڈر اور شہباز شریف کے بیٹے حمزہ شہباز بھی مشکل میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں. لارڈ نذیر کو 72 گھنٹوں کے لیے پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت مل گئی

شریف خاندان (Sharif Family) کے علاوہ ن لیگ کے کئی رہنما مشکل میں گھرے ہوئے ہیں۔اپنے دورِ حکومت میں کی جانے والی کرپشن کا حساب اب سب کو دینا پڑ رہا ہے۔ جب کہ مریم نواز بھی جیل سے رہائی کے بعد خاموش رہی ہیں تاہم گذشتہ روز انہوں نے اپنے والد کے حق میں آواز ضرور اٹھائی تھی۔مریم نواز کی خاموشی سے لگ رہا تھا کہ شاید وہ کسی ڈیل کے تحت خاموش ہیں اور یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ مریم نواز نے سیاست کے میدان سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ (Sharif Family)
اس بات سے بھی انکار ممکن نہیں کہ مریم نواز بہت کم عرصے میں عوام میں مقبول ہو گئی تھیں۔اگر شریف خاندان کو اپنے خلاف ان کیسز کا سامنا نہ کرنا پڑ رہا ہوتا تو اب حالات بلکل مختلف ہوتے۔اس تمام صورتحال میں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وہ جماعت جس کے سربراہ اس ملک کے تین بار وزیراعظم رہ چکے ہیں۔جو اس ملک میں کئی سالوں سے کروڑوں ووٹ لیتے آ رہے ہیں ان کا مستقبل کیا ہو گا۔شریف خاندان کو اپنے خلاف احتساب کی جنگ میں مزید کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے یہ تو آنے والا سال ہی بتائے گا تاہم یہ ضرور کہا جا سکتا ہے کہ سال 2018 ء شریف خاندان کے لیے مصیبتوں بھرا اور مشکلات سے بھرپور سال رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں