Veerat Kohli

ویرات کوہلی اہلیہ انوشکا شرما کی فلاپ فلم کی تعریف کرنے پرمذاق کا نشانہ بن گئے

نئی دہلی(سحر نیوز) بھارتی کپتان ویرات کوہلی (Veerat Kohli) کی بلے بازی کے دنیا بھر میں مداح موجود ہیں تاہم جب انہو ں نے اپنی اہلیہ اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی ’فلاپ ‘ فلم ”زیرو“ کی کھل کر تعریف کی تو سوشل میڈیا صارفین نے بھی جی بھر کر بھارتی کپتان کا مذاق اڑایا ۔ ویرات کوہلی نے نہ صرف انوشکا شرما کی فلم کی خوب تعریف کی تھی بلکہ اس فلم میں ان کی اداکاری کو ’شاندار‘ بھی قراردیا تھا ،انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ”میں نے فلم’ زیرو‘ دیکھی اور اس سے خوب لطف اندوز ہوا،ہر کسی نے اپنا کردار بہترین طریقے سے نبھایا، انوشکا شرما کی اداکاری لاجواب رہی کیوں کہ میرے خیال میں ان کا کردار انتہائی چیلنجنگ تھا اور انہوں نے اپنے کردار سے خوب انصاف کیا “۔

Veerat Kohli

اس فلم کو شائقین اور نقادوں کی جانب سے کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے او ر کوہلی (Veerat Kohli) کے مداحوں نے بھی موقع سے فائد ہ اٹھاتے ہوئے بھارتی کپتان کا دل کھول کر مذاق اڑا یا ،ایک ٹویٹر صارف نے لکھا”لڑکی کا چکر بابو بھیا ،لڑکی کا چکر“ ،

یہ بھی پڑھیں. شہباز شریف نے بڑے پول کھول دیے

ایک اور صارف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ”بھائی کہاں پیسے ضائع کردیئے ، لوکیش راہول کی بیٹنگ دیکھ لیتے “، دیگر ٹویٹر صارفین نے بھی انوکھے طریقے سے ویرات کوہلی (Veerat Kohli) کا مذاق اڑایا ،

Veerat Kohli

یاد رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم ” زیرو“ رواں سال کی آخری بڑی ریلیز ہونے والی فلم تھی اوراسے سال کی ہٹ ترین فلم قرار دیا جارہا تھا لیکن ابھی تک نقادوں کی جانب سے اس فلم کو کچھ زیادہ اچھے ریویوز نہیں ملے ۔

Veerat Kohli

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں