اسلام آباد(سحر نیوز) آصف زرداری اور فریال تالپور سمیت منی لانڈرنگ کیس میں ملوث تمام ملزمان کے نام اسٹاپ لسٹ (stoplist named) میں شامل کر دئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس میں جے آئی ٹی کی رپورٹ مکمل ہو گئی ہے جسے سپریم کورٹ میں جمع کروا یا جا چکا ہے۔ جے آئی ٹی نے وعدہ معاف گواہ سے حاصل تفصیلات کو رپورٹ کا حصہ بنایا ہے۔
آصف زرادری،فریال تالپور سمیت 97 افراد کے خلاف تحقیقات کی گئیں۔انور مجید،اے جی مجید اور حسین لوائی کے خلاف بھی تحقیقات کی گئیں۔جب کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات میں پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کو شامل تفتیش کیا گیا۔ جے آئی ٹی رپورٹ میں اومنی گروپ کے مالک انور مجید کو مرکزی ملزم قرار دیا گیا ہے، جبکہ 30 مزید بینکرز کے نام بھی شامل کیے گئے ہیں۔ (stoplist named)جے آئی ٹی رپورٹ میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو امکانی ملزم قرار دیا گیا ہے۔ جے آئی ٹی رپورٹ میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سمیت سندھ کے درجنوں سرکاری افسران کو بھی ملوث قرار دیا گیا ہے۔ جے آئی ٹی رپورٹ 7500 صفحات پر مشتمل ہے۔اس رپورٹ کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں بھی زیر بحث لایا جاچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں. ویرات کوہلی اہلیہ انوشکا شرما کی فلاپ فلم کی تعریف کرنے پرمذاق کا نشانہ بن گئے
اس حوالے سے تازہ ترین خبر کے مطابق جے آئی ٹی کی سفارش کے مطابق اس کیس میں ملوث تمام افراد کا نام اسٹاپ لسٹ (stoplist named) میں شامل کر دیا گیا ہے یوں آصف زرداری اور فریال تالپور کے نام بھی اسٹاپ لسٹ کا حصہ بن چکے ہیں جس کے بعد آصف زرداری اور فریال تالپور بیرون ملک سفر نہیں کرسکیں گے۔