Ali Raza Abidi

علی رضا عابدی کے قتل کے بعد تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کو بھی قتل کی دھمکیاں

کراچی (سحر نیوز) علی رضا عابدی (Ali Raza Abidi) کے قتل کے بعد تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کو بھی قتل کی دھمکیاں، ذرائع کے مطابق علی رضا عابدی نے کچھ روز قبل ملاقات میں بتایا تھا کہ انہیں قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، جبکہ کراچی سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے وفاقی وزیر سمیت کچھ دیگر سیاسی رہنماوں کو بھی قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی پر حملہ کیا گیا ہے۔ علی رضا عابدی پر خیابان اتحاد کے علاقے میں ان کی رہائش گاہ کے باہر حملہ کیا۔ نامعلوم افراد کی جانب سے علی رضا عابدی پر ان کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات لنک میں. احتساب عدالت: حسن اور حسین نوازاشتہاری ملزم قرار

حملے کے وقت علی رضا عابدی (Ali Raza Abidi) اپنی گاڑی میں موجود تھے جب ان پر فائرنگ کی گئی۔

حملہ آور فائرنگ کرنے کے بعد فوری فرار ہوگئے۔ علی رضا عابدی (Ali Raza Abidi) کو زخمی حالت میں فوری جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم علی رضا عابدی کے سر اور گردن میں 4 گولیاں لگیں جس کے باعث وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔ علی رضا عابدی کے اہل خانہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ انہیں 2 گولیاں گرد جبکہ 2 گولیاں سر میں لگیں۔ علی رضا عابدی کی حالت حملے کے فوری بعد بہت بگڑ گئی تھی، ہسپتال پہنچنے تک وہ جان کی بازی ہار چکے تھے۔
علی رضا عابدی (Ali Raza Abidi) کے قتل کے بعد ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ کراچی سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے ایک وفاقی وزیر سمیت دیگر کئی رہنماوں کی جان بھی خطرے میں ہے۔ تحریک انصاف کے وفاقی وزیر سمیت کراچی سے تعلق رکھنے والے کچھ دیگر رہنماوں کو قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ جبکہ علی رضا عابدی نے بھی کچھ روز قبل ایک نجی محفل میں بتایا تھا کہ انہیں قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ جبکہ اب انہیں قتل کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ کاروائی ٹارگٹڈ کلنگ معلوم ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں