Ali Raza Abidi

حمزہ علی عباسی نے علی رضا عابدی کے قتل کی ذمہ داری الطاف حسین پر ڈال دی

کراچی (سحر نیوز) حمزہ علی عباسی نے علی رضا عابدی (Ali Raza Abidi) کے قتل کی ذمہ داری الطاف حسین پر ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ خدا جانے ،علی رضا عابدی کا قتل الطاف حسین کو چھوڑنے کا بدلہ ہے یا انکو چھوڑنے والوں کے لیے سبق ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی پر حملہ کیا گیا ہے۔
علی رضا عابدی پر خیابان اتحاد کے علاقے میں ان کی رہائش گاہ کے باہر حملہ کیا۔ نامعلوم افراد کی جانب سے علی رضا عابدی پر ان کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ حملے کے وقت علی رضا عابدی اپنی گاڑی میں موجود تھے جب ان پر فائرنگ کی گئی۔ حملہ آور فائرنگ کرنے کے بعد فوری فرار ہوگئے۔

علی رضا عابدی (Ali Raza Abidi) کو زخمی حالت میں فوری جناح ہسپتال منتقل کیا۔

تاہم علی رضا عابدی (Ali Raza Abidi کے سر اور گردن میں 4 گولیاں لگیں جس کے باعث وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔)انکی موت کی خبر سن کر پاکستان کے سیاسی حلقوں میں سوگ کی سی کیفیت بن چکی ہے۔وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ سندھ نے ان کے قاتلوں کی گرفتاری کا حکم دیا جا چکا ہے۔دوسری جانب پولیس نے بھی انکے قاتلوں کا سراغ لگانے کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دئیے ہیں اس حوالے حمزہ علی عباسی نے بھی ٹوئیٹ کرتے ہوئے علی رضا عابدی کے قتل کو الطاف حسین مافیا سے جوڑ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں. علی رضا عابدی کا قتل ، ایس ایس پی ساؤتھ نے اہم بیان دے دیا

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ!!

انکا کہنا تھا کہ خدا ہی جانتا ہے کہ علی رضا عابدی کا قتل الطاف حسین کو چھوڑنے کا بدلہ لیا گیا ہے یا انکو باقیوں کے لیے سبق بنایا گیا۔اللہ علی رضا عابدی کی روح کو ابدی سکون میں رکھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں