Maryam Nawaz

مریم نواز کی کوٹ لکھپت جیل آمد ، والد سے ملاقات

لاہور (سحر نیوز) : سابق وزیراعظم نواز شریف کو گذشتہ روز اسلام آباد سے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہورلایا گیا جس کے بعد انہیں کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا۔ نواز شریف کی کوٹ لکھپت جیل منتقلی کے بعد ان کی صاحبزادی مریم نواز (Maryam Nawaz) نے بھی ان سے ملاقات کی۔ باپ بیٹی کی ملاقات سہ پہر پونے چار بجے شروع ہوئی جو ایک گھنٹہ تک جاری رہی۔
ملاقات میں مریم نواز کے ساتھ دو خواتین بھی تھیں۔ جیل ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران خاتون ایم پی اے ساتھ تھیں۔ مریم نواز نے ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پرتبادلہ خیال بھی کیا۔ مریم نواز اپنے والد کے لیے گھر سے کھانا اور روزمرہ استعمال کی ضروری چیزیں بھی ہمراہ لے کر آئیں۔ نوازشریف اور مریم کی ملاقات جیل حکام کی نگرانی میں کروائی گئی۔

مریم نواز (Maryam Nawaz) نے ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال، پارٹی کے آئندہ لائحہ عمل سمیت اہم امور پرتبادلہ خیال بھی کیا۔ نوازشریف کو بیرک نمبر ایک میں رکھا گیا جہاں انہیں ٹی وی، اخبار، ذاتی لباس، گھر کے بستر سمیت دوسری سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ قبل ازیں نواز شریف اڈیالہ جیل میں رات بھر جاگتے رہے تھے جبکہ نماز فجر کے بعد جیل عملے کے ساتھ ہلکی پھلکی گپ شپ کرنے کے دوران وہ کافی پُرسکون نظر آئے ۔

یہ بھی پڑھیں. امید ہے اپیل میں عدالت سے ریلیف ملے گا، ن لیگ

اڈیالہ جیل میں مسیحی قیدیوں کو ان کی طرف سے کیک اور مٹھائی بھجوائی گئی جبکہ جیل انتظامیہ کی جانب سے سالگرہ کی مبارک اورپھول پیش کئے جانے پر وہ سنجیدہ رہے ۔ نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں موجودگی کی وجہ سے پارٹی کارکنان اور رہنماؤں نے اڈیالہ جیل کے باہر قائد کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ جیل کے باہر ان کی سالگر ہ منائے جانے کی اطلاعات پر انہوں نے معلومات بھی طلب کیں کہ کون کون کیک کاٹ رہا ہے ۔ (Maryam Nawaz)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں