Saad Rafiq

ریلوے خسارہ کیس: خواجہ سعد رفیق سپریم کورٹ رجسٹری میں پیش

لاہور(سحر نوز) سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق (Saad Rafiq) کو ریلوے خسارہ کیس میں عدالت کے روبرو پیش کردیا گیا۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ مختلف مقدمات کی سماعت کرے گا، بینچ میں جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس اعجازالاحسن شامل ہیں۔

نیب کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق (Saad Rafiq) کو ریلوے خسارہ کیس میں پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں.مریم نواز کی اپنے والد اور قائداعظم کو ایک ساتھ دلچسپ انداز میں سالگرہ کی مبارکباد

سپریم کورٹ محکمہ ریلوے میں 60 ارب کی مبینہ کرپشن کے ازخود نوٹس کی سماعت کر رہی ہے اور سعد رفیق (Saad Rafiq) پر الزام ہے کہ بطور وزیر ریلوے ان کے دور میں محکمے کو خسارے کا سامنا رہا اور انہوں نے مہنگے داموں ریلوے انجنز کی خریداری کی منظوری دی۔خواجہ سعد رفیق اپنے بھائی خواجہ سلمان رفیق سمیت پہلے ہی پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کی تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں