ایبٹ آباد: حویلیاں تھانہ کی حدود کیالہ گاؤں میں 3 سالہ بچی کو درندگی کا نشانہ (killing abducted) بنا کر قتل کردیا گیا۔
3 سالہ (ف)گزشتہ روز دن ڈھائی بجے سے لاپتہ تھی جس کی رپورٹ تھانہ حویلیاں میں درج کرائی گئی، پولیس نے ڈی ایس پی حویلیاں کیڈٹ اعجازکی نگرانی میں سرچ آپریشن شروع کیا اوردوسرے دن صبح 9 بجے 3سالہ فریال گاؤں سے دور ویرانے سے مردہ حالت میں پائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں. پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 4 بڑے مطالبات میں سے 2 پر اتفاق ہو گیا
بچی کے مرنے کی اطلاع پر ڈی پی او ایبٹ آباد عباس مجید مروت،ایس پی سونیا شمروز فوری طور پر حویلیاں اسپتال پہنچ گئے اور اپنی نگرانی میں پوسٹمارٹم کرایا۔ ڈاکٹرزکی ابتدائی رپورٹ کے مطابق معصوم بچی کیساتھ زیادتی (killing abducted) کی گئی تھی اورنیم مردہ حالت میں کھلے آسمان تلے شدیدسردی میں پھینک دیا گیاجس سے بچی دم توڑگئی۔
حویلیاں پولیس نے اس کربناک واقعہ کی تفتیش اور مجرمان کی گرفتاری کیلیے علاقہ بھر میں سرچ آپریشن شروع کر دیا، مقتولہ بچی (killing abducted) کو ہزاروں اشکبار آنکھوں کے ساتھ آبائی گاؤں میں سپردِخاک کر دیا گیا۔