Sheikh Rasheed

مجھے لاہور سے اغوا کرنے کی کوشش کی گئی۔ شیخ رشید

لاہور (سحر نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید (Sheikh Rasheed) نے لاہور میں پریس کانفرنس کی ہے۔پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید (Sheikh Rasheed) کا کہنا تھا کہ 2019ء دنیا سیاست کا اہم ترین سال ہے۔میں نے الیکشن سے قبل بے نظیر بھٹو کے بارے میں کہا تھا کہ یہ خونی الیکشن ہو گا تو انہوں نے مجھے بلا لیا گیا تھا۔ ایسا نہ ہو اس بیان پر مجھے کل بلا لیا جائے۔
شیخ رشید نے کہا سیاست میں حادثات ہوتے ہیں اور دہشت گردی کے واقعات بھی ہو سکتے ہیں۔مجھے بھی پچھلے سے پچھلے الیکشن میں لاہور سے اغوا کرنے کی کوشش کی گئی تھی حالانکہ میں تو رضا مندی سے اغوا ہونا چاہتا تھا۔شیخ رشید کی اس بات پر تمام صحافیوں نے قہقہ لگائے۔شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ عمران خان اس وقت پاکستان کی ضرورت ہے۔

شیخ رشید (Sheikh Rasheed) کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس آف پاکستاننے رائل پام کے حوالے سے تاریخی فیصلہ کیا ہے اگر کسی کے دور میں کرپشن ہوئی ہے تو کاروائی ہونی چاہئیے۔

یہ بھی پڑھیں. علی رضا عابدی کا قتل ، ایس ایس پی ساؤتھ نے اہم بیان دے دیا

انہوں نے کہا کہ ریلوے کی زمین نہ تو فروخت کی جا سکے گی اور نہ ہی اس پر ہاؤسنگ سوسائٹی بنائی جا سکے گی۔میں کل چیف جسٹس کی عدالت میں دوبارہ حاضری دوں گا۔شیخ رشید (Sheikh Rasheed) نے مزید کہا کہ عمران خان میرا بھائی ہے اس کی کی کامیابی کو پاکستان کی ضرورت سمجھتا ہوں۔ے۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ مجھے شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چئیرمین بنانے پر اعتراض ہے۔یہ کیسے برداشت ہو سکتا ہے کہ جس کالونی میں شہباز شریف رہے رہاں شہباز شریف بھی رہے۔شہباز شریف وکٹ کےد ونوں طرف کھیل رہا ہے۔شہباز شریف کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہے۔بطور وزیر کہہ چکا ہوں کہ شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چئیرمین بنانا غلط ہے۔ہو سکتا ہے کہ میں اس فیصلےکے خلاف عدالت بھی جاؤں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں