Usman Buzdar

عثمان بزدار کی سوشل میڈیا پر وائرل تصویر پر عمران خان بھی تعریف کیے بغیر نہ رہے

لاہور (سحر نیوز) :وزیر اعلیٰ عثمان بزدار (Usman Buzdar) کے بارے میں اکثر کہا جاتا ہے کہ وہ اتنا بڑا صوبہ سنبھالنے کے اہل نہیں ہیں کیونکہ ان میں خود اعتمادی کی کمی ہے۔تاہم دوسری طرف لوگوں کی یہ بھی رائے ہے کہ عثمان بزدار بہت سادہ طبیعت کے آدمی ہیں وہ سب کے ساتھ گھل مل جاتے ہیں۔اور وزیر اعلیٰ بننے کے بعد بھی ان کی یہی عادت ہے اور ان کی طبیعت میں کوئی بدلاؤ یا غرور نہیں آیا۔
کچھ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ میڈیا کو اور عوام کو ایسے وزیر اعلیٰ (Usman Buzdar)کی عادت ہے جو خود کو عام انسانوں سے اوپر سمجھتا ہے اور عثمان بزدار پر اسی لیے تنقید کی جاتی ہے کیونکہ وہ سادہ طبیعت کے مالک ہیں۔اسی حوالے سے عثمان بزدار کی کچھ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں ہیں جو ان کی سادگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

تصاویر میں دیکھ جا سکتا ہے کہ عثمان بزدار (Usman Buzdar) سائلین کے مسائل سن رہے ہیں اور نہ صرف مسائل سن رہے ہیں بلکہ انہوں نے سائلین کو اپنے ساتھ نشست پر بٹھایا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں. سادہ نظر آنے والے وزیر اعلی پنجاب میسنی نکلے

عثمان بزدار کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئیں اور صارفین نے وزیراعلیٰ کے کام کی بہت تعریف کی ہے،صارفین کا کہنا ہے کہ ہمیں وزیراعلیٰ کے اچھے کام کی تعریف کرنی چاہئیے۔جب کہ کچھ صارفین نے کہا کہ ہمیں تو یقین ہی نہیں آ رہا ہے کہ یہ عام سادہ سا شخص وزیراعلیٰ ہے جب کہ ماضی میں تو شہباز شریف کے ارد گرد سیکورٹی گارڈ کا حصار ہوتا تھا جس وجہ سے عام شخص ان سے بات کرنے کا تصور بھی نہیں کر سکتا تھا۔
عثمان بزدار کی یہ تصویر وزیراعظم عمران خان کو بھی بھا گئی اور انہوں نے عثمان بزدار کی تصویر ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہے نیا پاکستان! ایک
تصویر 1000لفظوں سے زیادہ معنی رکھتی ہے۔

ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار (Usman Buzdar) کی تعریف کی ہو بلکہ وہ اکثر تقاریب میں عثمان بزدار کی تعریف کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔وزیراعظم نے عثمان بزدار کو تبدیلی کی علامت بھی قرار دے دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں