Qamar Bajwa

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ آزاد کشمیر پہنچ گئے

آزاد کشمیر (سحر نیوز) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ (Qamar Bajwa) نے مجاہد فورس سینٹر بھمبر کا دورہ کیا اور لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کو کرنل کمانڈنٹ مجاہد فورس کے بیج لگائے۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ (Qamar Bajwa) نے مجاہد فورس سینٹر بھمبر کا دورہ کیا اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر مجاہد فورس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کی قربانیوں کی تعریف کی۔
یہ بھی پرھیں. ہمارا مقصد پاکستان کے عوام کی خوشحالی ہے، آرمی چیف

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید (Qamar Bajwa) نے لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کو کرنل کمانڈنٹ مجاہد فورس کے بیج لگائے۔ تقریب میں حاضر اورریٹائرڈ افسران بھی موجود تھے۔ آرمی چیف نے یادگار شہداءپر حاضری دی اور پھول بھی چڑھائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں