Khalid Maqsood Siddiqui

ایم کیوایم کا وزیراعظم سے سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد(سحر نیوز) وزیراعظم عمران خان کو ایم کیوایم پاکستان کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی (Khalid Maqsood Siddiqui) نے خط ارسال کردیا ہے، ایم کیوایم کی قیادت نے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ ایم کیوایم رہنماؤں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے، ارکان کو دھمکیاں مل رہی ہیں، ارکان اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں کی زندگی کو خطرہ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم کیوایم پاکستان کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی نے پارٹی رہنماؤں کو سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ دیا ہے۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ کی نئی لہر نے جنم لیا ہے۔ایم کیوایم کے میلاد پر حملہ اور علی رضا عابدی کا قتل کراچی کے امن کو خراب کرنے کی سازش ہے۔

انہوں (Khalid Maqsood Siddiqui) ے کہا کہ ایم کیوایم کے رہنماؤں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ ایم کیوایم رہنماؤں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

علی رضا عابدی کے قتل کے بعد تاحال پارٹی رہنماؤں کو سکیورٹی فراہم نہیں کی گئی۔ خالد مقبول صدیقی (Khalid Maqsood Siddiqui) نے مطالبہ کیا کہ ارکان اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں کی زندگی کو خطرہ ہے ۔ارکان کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ ایم کیوایم رہنماؤں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے۔ دوسری جانب کراچی میں قتل ہونے والی ایم کیو ایم کے سابق ایم این اے سید علی رضا عابدی کے کیس کی تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں. مریم نواز اور بلاول بھٹو جلد ہاتھ ملا سکتے ہیں

تفتیش کاروں نے ایف آئی اے کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کراچی، اسلام آباد، لاہور اور پشاور ایئرپورٹ پر اترنے والے کراچی کے رہائشی مسافروں کی تفصیلات بھی جمع کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے مقامی افراد کا ڈیٹا چیک کیا جا رہا ہے۔ ہوٹلوں میں مقیم افراد کی چھان بین اور تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔اس سلسلے میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران ساتھ افریقہ، دبئی، شارجہ اور بینکاک سے پاکستان پہنچنے والے افراد کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ کراچی کے رہائشی وہ افراد جو کراچی کے علاوہ اسلام آباد، لاہور اور پشاور کے ایئرپورٹ پر اترے ہیں ان افراد کا ڈیٹا بھی جمع کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں