Bilawal Bhutto

بلاول بھٹو اور مریم نواز جلد ہاتھ ملا سکتے ہیں

لاہور (سحر نیوز) مریم نواز اور بلاول بھٹو (Bilawal Bhutto) جلد ہاتھ ملا سکتے ہیں، لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کو گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا جاتا ہے تو دونوں رہنماوں کے بچے متحد ہو کر حکومت کیخلاف تحریک چلا سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کی جانب سے تہلکہ خیز دعویٰ کیا گیا ہے۔
سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ جلد سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور سابق صدر مملکت آصف زرداری کے صاحبزادے اور پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو ہاتھ ملا سکتے ہیں۔ سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت اپنی انتقامی کاروائیوں سے پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے درمیان قربتیں بڑھانے کا باعث بن رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں. ریلوے خسارہ کیس: خواجہ سعد رفیق سپریم کورٹ رجسٹری میں پیش

لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ اگر سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ ساتھ سابق صدر آصف علی زرداری کو بھی جیل میں ڈال دیا جاتا ہے، تو ایسے میں عین ممکن ہے کہ بلاول بھٹو (Bilawal Bhutto) اور مریم نواز متحد ہو جائیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدین کی گرفتاریوں کی صورت میں بلاول بھٹو زرداری (Bilawal Bhutto) اور مریم نواز ساتھ مل کر ایک کنٹینر پر سوار ہو سکتے ہیں، اور حکومت کیخلاف مشترکہ احتجاجی تحریک چلائیں گے۔
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف 7 سال جیل کی سزا کے سلسلے میں لاہور کے کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔ جبکہ آصف زرداری کو بھی جعلی اکاونٹس کیس کے سلسلے میں 31 دسمبر کو گرفتار کیے جانے کا امکان ہے۔ اسی باعث دونوں سابقہ حکمراں جماعتیں حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک کا آغاز کرنے پر غور کر رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں