Imran Khan

وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ ائیرپورٹ سے نئی ائیرلائن چلانے کی منظوری دے دی

اسلام آباد(سحر نیوز) وزیراعظم عمران خان (Imran Khan) نے سیالکوٹ ائیرپورٹ سے نئی ائیرلائن چلانے کی منظوری دے دی۔یہ فیصلہ ائیر لائن کے چئیرمین فضل جیلانی اور معاون برائے یوتھ افئیرز عثمان ڈار کی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد ہوا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا یے کہ وفاقی وزیر برائے سول ایو ایشن میاں محمد سومرو بھی ملاقات میں موجود تھے۔
سیال ائیر لائن سیالکوٹ کی تاجر برادری کے تعاون سے شروع ہو گی۔تاجر برادری نے ائیر لائن سروس کے آغاز میں حکومتی معاونت فراہم کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ملاقات میں وزیراعظم عمران خان (Imran Khan) کا کہنا تھا کہ تاجر برادری کا تاجر ائیر لائن سروس کا آغاز خوش آئند ہے،ائیر لائن کے آغاز سے خطے میں روزگار اور کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی۔

وزیراعظم عمران خان (Imran Khan) مزید کہنا تھا کہ سیالکوٹ سرمایہ کاری کا اہم مرکز بن رہا ہے اور حکومت مزید سہولتیں فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں. جعلی اکاؤنٹس کیس:172مزیدنام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ

فضل جیلانی کے مطابق ائیر لائن آئندہ برس آپریشنل ہو جائے گی جب کہ میاں محمد سومرو نے کہا کہ نئی ائیر لائن کا فضائی آپریشن ایوشین کے لیے خوش آئند ہے۔خیال رہے پچھلے ماہ وفاقی حکومت نے لبرٹی ایئر نامی نئی نجی ایئر لائن کو لائسنس جاری کرنے کی منظوری دے دی تھی۔نجی ایئرلائن کو لائسنس جاری کرنے کی منظوری وزیراعظم عمران خان (Imran Khan) کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی کابینہ نے دی تھی۔
نئی ائیر لائن کے مالک میاں محمد عامر محمود ہیں۔ سابق سٹی ناظم لاہور، دنیا میڈیا گروپ، پنجاب کالج اور کئی یونیورسٹیوں کے مالک میاں عامر محمود ہی نئی نجی ائیرلائن لبرٹی ائیر کے مالک ہیں۔ امید کی جا رہی ہے کہ لبرٹی ائیرلائن ایک بہتر فضائی کمپنی ثابت ہوگی۔ واضح رہے کہ پاکستان میں اس وقت مزید 3 نجی فضائی کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔ ان کمپنیوں میں سیرینے ائیر، ائیر بلیو اور شاہین ائیرلائن شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں