Shahbaz Sharif

نوازشریف کیخلاف فیصلہ بڑی ناانصافی ہے، شہبازشریف

اسلام آباد(سحر نیوز) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہبازشریف (Shahbaz Sharif) نے کہا ہے کہ عدلیہ کا احترام کرتے ہیں لیکن نوازشریف کے فیصلے پر اعتراض ہے،یہ انصاف نہیں ہے بلکہ بڑی ناانصافی ہے، تحریک انصاف کے نیب زدہ لوگ لاڈلے بنے ہوئے ہیں، حکومت اپوزیشن جماعتوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔ مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی میاں شہبازشریف پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرنے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔
شہبازشریف (Shahbaz Sharif) کو اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پروڈکشن آرڈر پر اجلاس میں جانے کی اجازت دی گئی ہے۔شہبازشریف نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پارلیمان کی سب سے اہم کمیٹی ہے۔

احتساب کے لیے یہ بہت اہم فورم ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ موجودہ پی اے سی کی کارکردگی میں ماضی کے حوالے سے واضح فرق ہونا چاہیے۔ قانون کے مطابق ٹیم ورک کے ذریعے کام کرنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ پی اے سی کے معاملات کو مئوثر طریقے سے چلایا جائے۔ میاں محمد شہبازشریف (Shahbaz Sharif) نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے نیب زدہ لوگ لاڈلے بنے ہوئے ہیں۔حکومت اپوزیشن جماعتوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ کا احترام کرتے ہیں لیکن نوازشریف کے فیصلے پر اعتراض ہے۔یہ انصاف نہیں ہے بلکہ بڑی ناانصافی ہے۔

یہ بھی پڑھیں.بھائی کا نام ای سی ایل میں شامل ہونے پر بختاور بھٹو میدان میں آ گئیں

موجودہ کارروائیوں کا دوردورتک احتساب سےتعلق نہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا تحریک انصاف کے نیب زدہ لوگ لاڈلے ہیں؟ واضح رہے ن لیگ کے قائد نوازشریف کو احتساب عدالت نے العزیزیہ ریفرنس میں قید اور جرمانے کی سزا سناتے ہوئے جیل بھیج دیا ہے جبکہ انہیں فلیگ شپ ریفرنس میں بری کردیا ہے۔فلیگ شپ ریفرنس جس میں جے آئی ٹی کی رپورٹ پر سپریم کورٹ نے نوازشریف کو اقامہ کی بنیاد پر سزا سنائی تھی اور ان کو وزارت عظمیٰ سے ہاتھ دھونا پڑا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں