ECL

حکومت نے جے آئی ٹی رپورٹ میں شامل 172 افراد کی فہرست جاری کر دی

اسلام آباد (سحر نیوز) : حکومت پاکستان نے جعلی بینک اکاؤنٹس پر بنائی گئی جے آئی ٹی رپورٹ میں شامل 172 افراد کی فہرست جاری کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے جے آئی ٹی رپورٹ میں شامل 172 افراد کے ناموں کو ایگزٹ کنٹرول لسٹ (List ECL) میں شامل کر دیا ہے۔ ای سی ایل کی فہرست میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری، پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپورکے نام بھی شامل ہیں۔
فہرست میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کا 24 واں نمبر ہے جبکہ فریال تالپور کا نام فہرست میں 36 ویں نمبر پر ہے۔ اس فہرست میں ان کے علاوہ سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ ،موجودہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ،سندھ بینک کے چیئرمین بلال شیخ،نمر مجید، سہیل انورسیال،ملک ریاض، اومنی گروپ کے عبد الغنی مجید، اور حسن لوائی کا نام بھی شامل ہے۔ (List ECL)

یاد رہے کہ 24 دسمبر کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جعلی اکاؤنٹ کیس اور منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کی۔ جس میں جے آئی ٹی نے آصف زرداری اور اومنی گروپ کو ذمہ دار قرار دیا تھا اور جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری اور ملک ریاض کو نوٹس جاری کیے گئے تھے۔ سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی جے آئی ٹی رپورٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ جعلی اکاؤنٹس سے رقم نکلوانے کے لیے آصف زرداری کا ”بڑے صاحب“ کا کوڈ نام استعمال کیا جاتا تھا،جے آئی ٹی نے بتایا کہ بڑے صاحب کے نام پر 265 ملین روپے نکلوائے گی۔

یہ بھی پڑھیں. ریلوے خسارہ کیس: خواجہ سعد رفیق سپریم کورٹ رجسٹری میں پیش

جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں اس نوعیت کے مزید کئی انکشافات کیے جس کے بعد اس جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں گذشتہ روز وفاقی کابینہ کے اجلاس میں جے آئی ٹی کی رپورٹ میں شامل آصف علی زرداری سمیت 172 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (List ECL) ( ای سی ایل )میں ڈالنے کی منظوری دی گئی تھی جس پر آج عملدرآمد کیا گیا اور جے آئی ٹی رپورٹ میں شامل تمام 172 افراد کے ناموں کو ای سی ایل میں شامل کر دیا گیا۔ (List ECL)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں