اسلام آباد (سحر نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنمارانا ثناء اللہ (Rana Sanaullah) نے کہا ہے کہ کرپشن کی غضب کہانیوں والے تحریک انصاف میں بیٹھے ہوئے ہیں، جب سلیکٹو احتساب ہو گا توانگلیاں تو اٹھیں گی ،تحریک انصاف کو جعلی مینڈیٹ کے ذریعے ملک پر مسلط کیا گیا ،اگر نواز شریف کو گرفتار کرنا تھا تو چوہدری پرویز الہیٰ اور علیم خان سمیت دیگر رہنماؤں کو بھی گرفتار کیا جانا چاہئے تھا
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ (Rana Sanaullah) نے کہا کہ ہم نے یہ بات نہیں کی کہ مسلم لیگ ن اور آصف زرداری کا احتساب نہ کیا جائے بلکہ احتساب بلا تفریق ہونا چاہئے اور انصاف ہوتا نظر آنا چاہئیکرپشن کی غضب کہانیوں والے تحریک انصاف میں بیٹھے ہوئے ہیں
یہ بھی پڑھیں. مریم نواز اور بلاول بھٹو جلد ہاتھ ملا سکتے ہیں
آصف زرداری نے کہا ہے کہ میرے خلاف ضرور تحقیقات کریں مجھے عدالت میں لے کر جائیں میں عدالت میں سامنا کروں گا کسی بھی جلسے کی تقریر قانون کے مطابق نہیںہوتی لیکن ایسا ہونا چاہئے جب سلیکٹو احتساب ہو گا تو انگلیاں تواٹھیں گی رانا ثناء اللہ (Rana Sanaullah) نے کہا کہ پنجاب کو ڈاکوں نے لوٹا اور ان ڈاکوں کو ایک ڈاکو نے لوٹا اگر نواز شریف کوگرفتار کرنا تھا تو چوہدری پرویز الہیٰ بابر اعوان علیم خان اور کے پی کے کے وزیراعلیٰ محمود خان کو بھی گرفتار کریں احتساب کے نام پر ایک مخصوص طبقے کو نشانہ بنایا جا رہاہے تحریک انصاف کو جعلی مینڈیٹ کے ذریعے ملک پر مسلط کیا گیا پی ٹی آئی نے ان 4 ماہ میں ملک کا بیٹرہ غرق کر دیا ہے۔