Nawaz Sharif

نواز شریف کو جیل میں صفائی کے کام پر لگا دیا گیا

لاہور (سحر نیوز) : تین مرتبہ وزیراعظم پاکستان رہنے والے نواز شریف (Nawaz Sharif) کو جیل میں صفائی کا کام سونپ دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم سیکورٹی وارڈ کی صفائی خود کریں گے۔جیل ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو مشقت کے طور پر صفائی کا کام سونپا گیا ہے۔سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو جیل میں سیکورٹی وارڈ کی صفائی کی ڈیوٹی سونپی گئی ہے۔
جیل حکام کا کہنا ہے کہ پڑھانے یا کوئی دیگر کام بھی سونپا جا سکتا تھا لیکن سیکورٹی وجوہات کی بنا پر صفائی کی ڈیوٹی دی گئی ہے۔ کیونکہ سیکورٹی وارڈ میں صرف نواز شریف، ان کا مشقتی اور سیکورٹی کے جیل اہلکار موجود ہوں گے جس کی وجہ سے وہاں کسی قسم کا خطرہ نہیں ہو گا۔

اس سے قبل ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ جیل ذرائع کے مطابق نواز شریف (Nawaz Sharif) کوکوٹ لکھپت جیل کی سکیورٹی وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف (Nawaz Sharif) کو بیس بائے بیس کا کمرہ الاٹ کیا گیا ہے۔ کوٹ لکھپت جیل پہنچنے پر نواز شریف کی تصویر اُتاری گئی۔حاضری رجسٹرپر نواز شریف کے دستخط کروائے گئے اور میڈیکل بھی کیا گیا۔حاضری رجسٹرپرجیل حکام نےلکھا نوازشریف قیدی با مشقت نہیں ہیں۔ حاضری رجسٹرپرلکھا گیا نوازشریف علم حاصل کریں گے یا پڑھائیں گے۔ جیل میں نواز شریف کےکمرے سےملحقہ ایک کنال کالان بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں. کراچی میں دہشتگردی اور امن و امان کی صورتحال خراب کرنے میں کون ملوث ہے؟

یاد رہے کہ احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف (Nawaz Sharif) کو فلیگ شپ ریفرنس میں بری کر دیا جبکہ العزیزیہ ریفرنس میں مجرم قرار دیتے ہوئے سات سال قید بامشقت کی سزا سنائی ۔ نواز شریف پر 1.5 ملین پاؤنڈز اور 25 ملین ڈالرز کا الگ الگ جُرمانہ بھی عائد کیا گیا جبکہ نواز شریف کو دس سال تک عوامی عہدہ رکھنے کے لیے بھی نا اہل قرار دے دیا گیا۔ عدالت نے نواز شریف کی جائیداد ضبطگی کا بھی حکم دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں