Asif Zardari

حکومت کی جانب سے آصف زرداری کو گرفتار نہ کیے جانے کا امکان

اسلام آباد (سحر نیوز) حکومت کی جانب سے آصف زرداری (Asif Zardari) کو گرفتار نہ کیے جانے کا امکان، ذرائع کے مطابق سابق صدر خود چاہتے ہیں کہ انہیں گرفتار کیا جائے تاکہ انہیں اس گرفتاری سے سیاسی فائدہ حاصل ہو، اسی باعث حکومت انہیں گرفتار کرنے سے گریز کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری (Asif Zardari) کو جعلی اکاونٹس کیس کے سلسلے میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے 31 دسمبر کو طلب کر رکھا ہے۔

آصف زرداری (Asif Zardari) کو خود پیش ہو کر یا وکیل کے ذریعہ جعلی اکاونٹس کیس کی جے آئی ٹی رپورٹ پر جواب جمع کروانے کا حکم جاری کیا گیا تھا۔ اس حوالے سے کچھ روز سے خبریں زیر گردش ہیں کہ آصف زرداری 31 دسمبر کو گرفتار کر لیے جائیں گے۔ تاہم اس حوالے سے معروف اور سینئر صحافی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بظاہر تو آصف زرداری کی گرفتاری کی خبریں گردش کر رہی ہیں، لیکن انہیں ایسا لگ رہا ہے کہ حکومت سابق صدر کو گرفتار نہیں کرنا چاہتی۔
یہ بھی پڑھیں. آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ آزاد کشمیر پہنچ گئے

سینئر صحافی کا کہنا ہے کی سابق صدر آصف زرداری (Asif Zardari) خود چاہتے ہیں کہ انہیں گرفتار کیا جائے تاکہ انہیں اس گرفتاری سے سیاسی فائدہ حاصل ہو۔ اسی باعث حکومت انہیں گرفتار کرنے سے گریز کرے گی۔ حکومت نے آصف زرداری کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا ہے، اس لیے ان کی گرفتاری میں زیادہ جلد بازی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہتی۔ واضح رہے کہ حکومت نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیے جانے والے 172 افراد کے ناموں کی فہرست جاری کردی ہے۔ ای سی ایل فہرست میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، آصف علی زرداری، وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ، فریال تالپور، قائم علی شاہ اور پیپلز پارٹی کے دیگر رہنمائوں کے نام شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں