second test

دوسرے ٹیسٹ سے قبل قومی ٹیم کے لیے بری خبر آگئی

کیپ ٹاﺅن (سحر نیوز) ( second test) جنوبی افریقی کپتان فاف ڈو پلیسز نے اپنے فاسٹ باﺅلرز کو سیمنگ وکٹ فراہم نہ کرنے کو نری بیوقوفی قرار دیتے ہوئے موثر با ﺅ لنگ اٹیک کے پیش نظر کیوریٹرز کو فاسٹ باﺅلنگ کیلئے سازگار ٹریک تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔سینچورین کی ہر پل رویہ بدلتی وکٹ پر اگرچہ دونوں ٹیموں کے بیٹسمینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جن کیلئے وکٹ پر آمد کے بعد ابتدائی لمحات کافی سخت رہے لیکن جنوبی افریقی کپتان فاف ڈو پلیسز چاہتے ہیں کہ کیوریٹرز اگلے ٹیسٹ میچوں میں بھی فاسٹ باﺅلنگ کیلئے دوستانہ وکٹیں تیار کریں کیونکہ ان کے فاسٹ باﺅلنگ اٹیک میں اتنی اہلیت ہے کہ وہ حریف بیٹسمینوں کو قابو میں کر سکے ،جس نے رواں سال بہترین اوسط کے ساتھ باﺅلنگ کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں. جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت ; میں سارا کچھ سیٹل کرنا چاہتا ہوں، آپ حکم کریں ۔ ملک ریاض

انہوں نے اعتراف کیا کہ چند بہترین فاسٹ باﺅلرز (second test) کے ساتھ پاکستانی ٹیم بھی موثر کھیل پیش کر سکتی ہے اور ان کے بلے باز بھی ہوم کنڈیشنز میں مشکلات سے دوچار ہو سکتے ہیں جن کو سخت محنت کرنا پڑے گی لیکن حقیقت یہی ہے کہ ان کیلئے اپنے ملک میں کھیلتے ہوئے فاسٹ باﺅلرز کے ساتھ میچز جیتنا قدرے آسان ہے اور یہ انتہائی احمقانہ سی بات ہو گی کہ مضبوط فاسٹ باﺅلنگ اٹیک کے باوجود وہ سیمنگ وکٹیں نہ تیار کرائیں۔
فاف ڈو پلیسز( second test) کے مطابق فاسٹ وکٹوں پر ان سمیت دیگر پروٹیز بلے بازوں کو بھی مشکلات کا سامنا رہتا ہے لیکن جب تک انہیں فاسٹ باﺅلرز فتوحات دلا رہے ہیں اس وقت تک لازمی ہے کہ ان کے لیے تیز وکٹیں تیار کی جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ دوسرے ٹیسٹ میں ورنن فلینڈر کو حتمی الیون میں شامل کرنے کے لیے ڈوانے اولیور کو ڈراپ کرنا کافی سخت فیصلہ ہو گا۔ یاد رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری تک کیپ ٹاﺅن جب کہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 11 سے 15 جنوری تک جوہانسبرگ کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ 19 جنوری، دوسرا میچ 22 جنوری، تیسرا میچ 25 جنوری، چوتھا میچ 27 جنوری جبکہ پانچواں اور آخری میچ 30 جنوری کو کھیلا جائے گا، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ یکم فروری، دوسرا میچ 3 فروری جب کہ تیسرا اور آخری میچ 6 فروری کو کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں