Maryam Aurangzeb

شہبازشریف کو کچھ ہوگیا توحکومت ذمہ دار ہوگی، ن لیگ

لاہور(سحر نیوز) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب (Maryam Aurangzeb) نے کہا ہے کہ شہبازشریف کو کچھ ہوگیا توحکومت ذمہ دار ہوگی مزید مریم اوینگزیب کا کہنا تھا شہبازشریف کا بال بھی ٹیڑاہوا حکومت کو لینے کے دینے پڑجائیں گئے، قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا طبی معائنہ نہ کرانے کی مذمت کرتے ہیں،پنجاب ہوم ڈپارٹمنٹ، اسلام آباد ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام نے دانستہ لیت ولعل سے کام لیا،کینسرسروایور سے ایسا سلوک موجودہ حکمرانوں کے ذہنی بیمارہونے کی واضح علامت ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب (Maryam Aurangzeb) نے شہبازشریف کا طبی معائنہ نہ کرانے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ شہبازشریف کی صحت کوخطرات ہوئے تو ذمہ دارنیب، محکمہ داخلہ پنجاب اوروزیراعظم عمران خان ہوں گے۔ شہبازشریف کے طبی معائنے کے معاملے پر پنجاب ہوم ڈپارٹمنٹ، اسلام آباد ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام نے دانستہ لیت ولعل سے کام لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں. علی رضا عابدی کا قتل ، ایس ایس پی ساؤتھ نے اہم بیان دے دیا
جبکہ میڈیکل بورڈ کی تجویز کی روشنی میں شہباز شریف کا ایم آر آئی ٹیسٹ آج ہونا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نیب حکام کی جانب سے آج صبح سے مختلف حیلے بہانوں سے شہباز شریف کو انتظار کرایا جاتا رہا۔ کینسرسروایور سے ایسا سلوک موجودہ حکمرانوں کے ذہنی بیمارہونے کی واضح علامت ہے۔ شہبازشریف کو کچھ ہوگیا توحکومت ذمہ دار ہوگی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ احتساب کوسیاسی انتقام کے اس درجے پرنہ لے جائیں کہ انسانی زندگی سے کھیلا جائے۔
میڈیکل بورڈ کے مشورے کے مطابق شہبازشریف کی ایم آر آئی بلا تاخیرکرائی جانی تھی۔ میڈیکل بورڈ نے شہبازشریف کے معائنے کے بعد بعض علامات کی تشخیص کیلئے ایم آرآئی کا کہا تھا۔ حکومت سیاسی انتقام میں اندھی ہو چکی ہے۔ حکمرانوں کو چاہیے کہ ہوش کے ناخن لیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فوری میڈیکل بورڈ کی تجویز کے مطابق شہبازشریف کا طبی معائنہ کروائے۔ (Maryam Aurangzeb)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں