last day of the year 2018

سال 2018 کاآخری دن سیاسی میدان مین اپوزیشن کا راج حکومت وقت کو مشکلات کا سامنہ

اسلام آباد (سحر نیوز)
سال 2018 کاآخری دن (last day of the year 2018) سیاسی میدان مین اپوزیشن کا راج حکومت وقت کو مشکلات کا سامنہ جاری تفصیلات کے مطابق سال 2018 کے آخری دن سیاسی دنگل عروج پر رہا سیاسی میدان مین اپوزیشن کا راج حکومت وقت کو مشکلات کا سامنہ 31 سبمر بروز پیر زیل پیش رفت آئی.
شہباز شریف کی چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی تعیناتی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ (last day of the year 2018)
اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہباز شریف کی بطور چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی تعیناتی کے خلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے. سماعت کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے پوچھا کہ چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی تعیناتی ہمارے دائرہ اختیار میں کیسے آتی ہے؟انہوں نے مزید کہا کہ عزت سب سے زیادہ پارلیمنٹ کی ہونی چاہیے، جو 22 کروڑ عوام کی نمائندہ ہے.

سندھ حکومت کے خواب دیکھنے والی تحریک انصاف کی پنجاب حکومت ن لیگ کے ہاتھوں خطرے میں
مسلم لیگ ن پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے سر گرم ہو گئی۔مسلم لیگ ن نے ناراض اراکین اور دیگر جماعتوں سے رابطے شروع کر دئیے.(last day of the year 2018)

وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی کی سپریم کورٹ سے معافی
وزیر مملکت برائے داخلہ امور شہریار آفریدی نے جعلی بینک اکاﺅنٹ کیس میں کابینہ ارکان کے بیان بازی نہ کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے سابقہ بیانات پر عدالت سے معذرت کرلی ہے
چیف جسٹس کا وزیراعلی سندھ ْآصف زرداری، بلاول اورفریال تالپور کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے پراظہار برہمی

کسی نے گورنر راج لگایا تو اسے اڑانے میں ایک منٹ لگے گا۔ چیف جسٹس (last day of the year 2018)
مسٹر وزیر داخلہ جا کر اپنے بڑوں کو بتا دیں ملک صرف آئین کے تحت چلے گا ہم نے تو اس وقت بھی جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دیا جب تھریٹس تھیں۔چیف جسٹس کا وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی سے مکالمہ

یہ بھی پڑھیں. صوبے میں کوئی بے یقینی کی صورتحال نہیں‘ گورنر سندھ
شہبازشریف کو کچھ ہوگیا توحکومت ذمہ دار ہوگی، ن لیگ

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب (Maryam Aurangzeb) نے کہا ہے کہ شہبازشریف کو کچھ ہوگیا توحکومت ذمہ دار ہوگی مزید مریم اوینگزیب کا کہنا تھا شہبازشریف کا بال بھی ٹیڑاہوا حکومت کو لینے کے دینے پڑجائیں گئے، قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا طبی معائنہ نہ کرانے کی مذمت کرتے ہیں،پنجاب ہوم ڈپارٹمنٹ، اسلام آباد ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام نے دانستہ لیت ولعل سے کام لیا،کینسرسروایور سے ایسا سلوک موجودہ حکمرانوں کے ذہنی بیمارہونے کی واضح علامت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں