Shahbaz Sharif

شہباز شریف کی چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی تعیناتی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(سحر نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہباز شریف (Shahbaz Sharif) کی بطور چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی تعیناتی کے خلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے. سماعت کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے پوچھا کہ چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی تعیناتی ہمارے دائرہ اختیار میں کیسے آتی ہے؟انہوں نے مزید کہا کہ عزت سب سے زیادہ پارلیمنٹ کی ہونی چاہیے، جو 22 کروڑ عوام کی نمائندہ ہے.
یہ بھی پڑھیں. شہبازشریف کو کچھ ہوگیا توحکومت ذمہ دار ہوگی، ن لیگ

جسٹس محسن اختر کیانی نے سوال کیا کہ کیا آپ یہ کہتے ہیں کہ اسپیکر نے شہباز شریف (Shahbaz Sharif) کا پروڈکشن آرڈر خلاف قانون جاری کیا؟ شہباز شریف اور سعد رفیق کے خلاف تحقیقات نیب کر رہا ہے، نیب نے پروڈکشن آرڈر پر تو کوئی اعتراض نہیں کیا. جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ کیا آپ یہ چاہ رہے ہیں کہ جس پر الزام لگ جائے وہ پارلیمنٹ کی کارروائی میں شریک نہ ہو سکے؟انہوں نے مزید کہا کہ آپ یہ بہت بڑی بات کر رہے ہیں، اگر یہ اصول بنا تو ان ملزمان پر بھی لاگو ہو گا جن پر کوئی نہ کوئی الزام تو ہے مگر وہ گرفتار نہیں ہیں.
(Shahbaz Sharif)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں