Bilawal Bhutto Zardari

سندھ کی چیخیں دھاڑ بن حکومت گرا دیں گی، بلاول بھٹو

کراچی(سحر نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری (Bilawal Bhutto Zardari) نے کہا ہے کہ سندھ کی چیخیں دھاڑ بن حکومت گرا دیں گی، سندھ سے چیخیں آرہی ہیں کہ سندھ کی زراعت اور صنعتیں تباہ ہورہی ہیں، گیس مل رہی اور نہ پانی مل رہا ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو (Bilawal Bhutto Zardari) نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ پورے ملک سے چیخیں آرہی ہیں غریب کے سر پر نہ چھت ہے، روٹی ہے ، نہ کپڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ٹھیک کہا کہ سندھ سے چیخیں آنا شروع ہوگئی ہیں۔ کیونکہ سندھ سے چیخیں آرہی ہیں کہ سندھ کو پانی نہیں دیا جا رہا ہے۔ پورے ملک سے چیخیں آرہی ہیں کہ بجلی مہنگی ہے، گیس مہنگی ہے اور پٹرول بھی مہنگا ہے۔ سب سے زیادہ گیس پیدا کرنے والے سندھ کو گیس نہیں دی جارہی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ سے چیخیں آرہی ہیں کہ سندھ کی زراعت اور صنعتیں تباہ ہورہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں. آصف زرداری کے جیل جانے کی صورت میں پیپلز پارٹی کیا کرے گی؟

پورے ملک سے چیخیں آرہی ہیں غریب کے سر پرنہ چھت ہے، نہ روٹی ہے، نہ کپڑا ہے۔ سندھ سے چیخیں آرہی ہیں کہ سندھ کو پانی نہیں دیا جارہا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ کی یہ چیخیں اب دھاڑ میں بدل رہی ہیں اور یہ دھاڑ آپ کی حکومت گرا دے گی۔ واضح رہے عمران خان نے گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ منی لانڈرنگ کیلئے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن کرنے جارہے ہیں۔
منی لانڈرنگ کرنے والوں کی چیخیں سن رہا ہوں۔ سندھ سے کل سے چیخیں نکلنا شروع ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے سالانہ 10ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ ہوتی ہے۔ منی لانڈرنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈالر کی اسمگلنگ کرنے والے اپنے دن گننا شروع کردیں۔ عمران خان نے کہا کہ جعلی اکاؤنٹس کیس سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کس بڑے پیمانے پر منی لانڈرنگ ہورہی تھی؟ سالانہ 10ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ ہورہی ہے۔منی لانڈرنگ کے خاتمے کیلئے دیگر ممالک سے بھی بات کریں گے۔پاکستان کی لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کیلئے مختلف ممالک سے معاہدے کررہے ہیں۔
(Bilawal Bhutto Zardari)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں