Imran Ismail

صوبے میں کوئی بے یقینی کی صورتحال نہیں‘ گورنر سندھ

اسلام آباد ۔ (سحر نیوز) گورنر سندھ عمران اسماعیل (Imran Ismail) نے کہا ہے کہ صوبے میں کوئی بی یقینی کی صورتحال نہیں اور وہ وفاقی اور صوبائی حکومت کے مابین صرف پل کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ ایک نجی چینل پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ بدعنوانی جیسی لعنت ہے اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہارس ٹریڈنگ نہیں کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ساتھ کام کرنے کیلئے کوششیں کیں لیکن بعد ازان ان کا رویہ حوصلہ افزا نہیں رہا۔

انہوں (Imran Ismail) نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کو ان کا نام منی لانڈرنگ پر جے آئی ٹی رپورٹ میں آنے کے بعد انہیں اخلاقی طور پر مسعفی ہوجانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اور اس کی قیادت بدعنوانی کو قطعاً برداشت نہیں کرے گی۔

یہ بھی پڑھیںں.حمزہ علی عباسی نے علی رضا عابدی کے قتل کی ذمہ داری الطاف حسین پر ڈال دی

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی قیادت کے خلاف موجودہ حکومت نے اپنے اس دور میں ایک بھی مقدمہ نہیں بنایا ہے۔ عمران اسماعیل (Imran Ismail) نے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ زیادہ تر چیز بھی پی پی پی کی قیادت کے خلاف ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ قومی احتساب بیورو(نیب)آزادانہ کام کررہا ہے اور حکومت کا نیب کے آفیشل معاملات کے ساتھ کوئی واسطہ نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں