اسلام آباد(سحر نیوز) : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید (Sheikh Rasheed) نے بھی نئے سال کے آغاز پر قوم کو خوشخبری سنا دی ہے۔شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جو لوگ کام نہیں کر رہے وہ ریلوے میں نہیں گھر جائیں گے۔وزیر ریلوے شیخ رشید نے اپنے سال نبو پر ویڈیو پیغام میں کہا کہ کہ 2019ء میں 20 نئی ٹرینیں چلیں گی۔شیخ رشید نے کہا کہ جو لوگ کام نہیں کر رہے وہ رہیہلوے میں نہیں گھر جائیں گے۔
ریلوے غریب کی سواری ہے۔غریب کو سہولت دیں گے۔وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ فائیو اسٹار ہوٹل کی سہولتوں والی ٹرین بھی اس سال چلائیں۔جب کہ دوسری طرف وزیراعظم عمران خان بھی شیخ رشید (Sheikh Rasheed) جی کارگردگی سے خوش ہیں۔ وزراء کی سوروزہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس میں وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کی کارکردگی پر وزیر اعظم عمران خان اور کابینہ ارکان نے ڈیسک بجا کرداد دی۔
اسی دوران وزیراعظم عمران خان نے شیخ رشید (Sheikh Rasheed) سے سوال کیا کہ شیخ صاحب آپ کو کوئی ریلوے افسر تنگ تو نہیں کرتا؟یا کوئی افسر آپ کے کام میں رکاوٹ تو نہیں بنتا۔ تو شیخ رشید نے جواب دیا کہ ایسا ہوا تو آپ کے علم میں ضرور لاؤں گا۔اور کام میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ ہوئی تو آپ کو بتاؤں گا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اجلاس میں شیخ رشید کی کارکردگی کو سب سے بہترین قرار دیا گیا۔
اجلاس میں شیخ رشید (Sheikh Rasheed) نمبر ون جبکہ مراد سعید نمبر ٹو رہے۔سربراہ شیخ رشید احمد نے 12برس بعد دوبارہ وزارت ریلوے کا قلمدان سنبھالا۔ وزیر کے تقرر کے ساتھ ہی ریلوے میں نئے دور کا آغاز ہوا۔ اور ریلوے کی آمدن میں حیران کن اضافہ دیکھنے میں آیا۔ نئی حکومت کے آنے کے بعد محکمہریلوے کی آمدنی میں 55 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ ریلوے کا سرکاری خزانے پر بوجھ کم ہونا شروع ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں. حکومت کی جانب سے آصف زرداری کو گرفتار نہ کیے جانے کا امکان
ذرائع کے مطابق آمدن میں اضافہ مسافروں اور فریٹ بزنس بڑھنے سے ہوا۔اور یہی وجہ ہے کہ ریلوے نے پچھلے مہنیوں کے مقابلے میں گذشتہ دو مہینوں میں 55 کروڑ کا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان ریلوے پر سالانہ 86 ارب روپے خرچ ہوتے ہیں۔جس میں 50ارب ریلوے کی اپنی آمدنی ہے جب کہ 36ارب ریلوے کا خسارہ ہوتا تھا تاہم ریلوےکے اس خسارے میں بھی کمی آئے گی۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اگر اسی طرح فریٹ بزنس رہا اور ٹرینیوں کے اضافے سے مسافروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا تو ہمارا ٹارگٹ ہے کہ ریلوے کی آمدنی میں 6 ارب روپے سالانہ اضافہ ہو جس کے بعد ریلوے کا خسارہ کم ہو کر 29ارب تک محدود ہونے کا امکان ہے۔