Pak Army

نیا سال پاکستان کی ترقی کا سال ہوگا، ترجمان پاک فوج

راولپنڈی:(سحر نیوز) نئے سال کی آمد پر افواج پاکستان (Pak Army) کی جانب سے قوم کے نام یکجہتی کا پیغام جاری کیا گیا ہے، پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ نیا سال پاکستان کی ترقی کا سال ہوگا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور (Pak Army) نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ اس وقت ہمارا وطن پرامن، متحرک اور آگے بڑھتا ہوا ہے، انشااللہ 2019ء پاکستان کی ترقی کا سال ہو گا، متحد ہو کر کامیابیوں کو مزید مضبوط بنائیں گے، دعا ہے اللہ تعالی پاکستان پر اپنی رحمتیں جاری رکھے۔


یہ بھی پڑھیں. بلاول پہلے مرد بن کر دکھائے

ڈی جی آئی ایس پی آر (Pak Army) نے مزید کہا کہ ہم سب مل کر انشااللہ کامیابیوں کو مستحکم کریں گے، پاکستان کے شہداء اور پرعزم پاکستانیوں کو سلام۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں