new year

نئے سال کے آغاز پر وزیراعظم کا پیغام

اسلام آباد (سحر نیوز) نئے سال کا آغاز ہو چکا ہے۔وزیراعظم عمرام خان نے نئے سال (new year) کے موقع پر غربت،جہالت،ناانصافی اور کرپشن جیسی چاربرائیوں کے خلاف جہاز کے عزم کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹ پر وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ ‘ ہمارے نئے سال (new year) کا عزم ملک کی چاربرائیوں غربت، جہالت، نا انصافی اور کرپشن کے خلاف جہاد ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انشاءاللہ 2019 پاکستان میں سنہرے دور کا آغاز ہو گا۔

اس کے علاوہ کئی سیاسی و سماجی شخصیات نے سب کو نئے سال (new year) کی مبارکباد دی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ 2019ء میں پاکستان ماضی کی نسبت زیادہ پر امن، روشن اور مضبوط ہوگا اور انشاء اللہ نئے سال کا سورج روشن مستقبل ، مضبوط معیشت ، ترقی کی نوید اور امید بن کر طلوع ہوگا۔

ہالینڈ میں رہائش پذیر گستاخ رسول نے عمران خان کا شکریہ ادا کر دیا یہ بھی پڑھیں
سیاسی شخصیات نے اس موقع پر لوگوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل حالات سے گزرنے اور ماضی کی کوتاہیوں سے سبق سیکھ کر مستقبل میں اصلاح کے عزم کیساتھ آگے بڑھنا ہے۔ ہمیں سال 2018ء کو الوداع اور نئے سال کو خوش آمدید کہتے ہوئے اپنی کامیابیوں اور ناکامیوں کا بھی جائزہ لینا ہوگا۔ماضی کی نسبت امن و امان کی صورتحال کافی بہتر ہے اور پاک فوج ، پولیس اور دیگر اداروں کے اہلکاروں نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قیمتی جانوں کی قربانیاں دیگر پرچم سر بلند رکھا۔
جب کجہ دوسری طرف نئے سال کا خیرمقدم کرنے کے سلسلہ میں ملک بھر میں آتش بازی کی گئی۔عالمی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے سب سے بڑے شہر سڈنی میں 12 منٹ تک آسمانی بلندیوں کو چھونے والی آتش بازی ہوئی جس کے دوران روشنیوں کے رنگ بکھیرے گئے جن کو 15 لاکھ افراد نے دیکھا۔ ہانگ کانگ میں بھی وکٹوریہ بندرگاہ پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ ہوا ۔نئے سال کا کا آغاز ہو تے ہی دبئی کے برج الخلیفہ پر شاندار آتش بازی ہوئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں