Rana Sanaullah

رانا ثناء اللہ نے تمام سیاسی و اخلاقی حدیں پار کردیں

لاہور (سحر نیوز) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء رانا ثناء اللہ (Rana Sanaullah) نے تمام اخلاقی حدیں پار کردیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کوچیخیں نکلوانے اور سننے کا بڑاشوق ہے،عمران خان چیخیں سن کربڑا لطف اندوزہوتے ہیں لیکن عمران خان صاحب! سندھ کی چیخوں اور مرادسعید کی چیخوں میں بڑا فرق ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں (Rana Sanaullah) نے گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اگر آپ سندھ کی چیخیں سننا چاہتے ہیں تو خدا کا خوف کریں۔
یہ سندھ کی چیخیں آگے جاکر پاکستان کی چیخیں نہ بن جائیں، اور پھر وہ بات کہیں درست ثابت نہ ہوجائے کہ یہ یہودی ٹولہ ملک کے اوپر مسلط ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ٹولہ اس ملک کو توڑنا چاہتا ہے اس ملک کو برباد کرنا چاہتا ہے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ یہ ایک وزیراعظم کے بھلاکرنے کی بات ہے؟ میں عمران خان کوذاتی طور پر جانتا ہوں انہیں چیخیں نکلوانے اور چیخیں سننے کا بڑاشوق ہے۔

عمران خان چیخیں سن کربڑا لطف اندوزہوتے ہیں لیکن عمران خان صاحب! سندھ کی چیخوں اور مراد سعید کی چیخوں میں بڑا فرق ہے۔ مزید برآں رانا ثناءاللہ خان (Rana Sanaullah) نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید پنڈی کا شیطان ہے۔ شیخ رشید تو وضو کرکے بھی شہباز شریف کا نام نہیں لے سکتا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں کام ہوا ہے۔ اس کام کروانے کا کریڈٹ شہباز شریف کوجاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں. نواز شریف کو جیل میں صفائی کے کام پر لگا دیا گیا
رانا ثناءاللہ (Rana Sanaullah) نے کہا کہ اپنی جماعت سے مخلص ہیں، جماعت کے ساتھ کھڑے ہیں اورکھڑے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دھاندلی کے ساتھ ان کے پاس156 سیٹیں ہیں۔ پارلیمنٹ میں اس لیےگئے کہ ملک جمہوری راستے سے نہ ہٹ جائے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ان کو 4ماہ برداشت کیا ان کی کسی نامناسب زبان کا جواب نہیں دیا۔ لیکن اب جواب دیا جائے گا۔ دوسری جانب سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ریاست مدینہ ہی جس میں حکمرانوں کے دوستوں کونوازاجا رہا ہے۔ ویڈیو بھی دیکھیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں