لاہور(سحر نیوز) معروف ماہر نجوم آصف محمود (Specialist Najum Asif Mahmood) نے نواز شریف کو خوشخبری سناتے ہوئے بتایا ہے کہ 2019 میں نواز شریف جیل سے رہا ہوجائیں گے جبکہ ان کو دی جانے والی سزائیں بھی ختم ہو جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن اس وقت اپنی تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہی ہے۔ایک جانب عام انتخابات کے نتیجے میں جہاں وفاق میں مسلم لیگ ن دوسرے نمبر پر رہی وہیں پنجاب میں جاری 10 سالہ لیگی دورحکومت کا بھی اختتام ہوا۔ (Specialist Najum Asif Mahmood)
بات اور معاملہ صرف یہی تک نہیں رکا بلکہ نواز شریف کی گرفتاری نے مسلم لیگ ن کو ایک بڑا جھٹکا دیا جس کا نتیجہ عام انتخابات میں واضح طور پر دیکھنے کو آیا۔اس کے بعد ایک کے بعد ایک رہنما کی نااہلی اور گرفتاری نے جماعت کے اندرونی اختلافات کو بھی ہو دی۔
اس وقت بھی حالات یہ ہیں کہ مسلم لیگ ن کے قائد ایک بار پھر العزیزیہ ریفرنس میں جیل جا چکے ہیں جبکہ صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف بھی آشیانہ ہاوسنگ اسکیم اور صاف پانی اسکیم میں اس وقت جیل میں موجود ہیں ۔ (Specialist Najum Asif Mahmood)
یہ بھی پڑھیں. این آر او حاصل کرنے کی خواہش کرنے والوں کو کیا کرنا ہو گا؟
یوں کہا جائے کہ 2018 مسلم لیگ ن بالخصوص شریف خاندان کے لیے بدترین رہا ہے تو بے جا نہ ہوگا کیونکہ سزاوں اور مقدمات کے علاوہ بیگم کلثوم نواز کی وفات نے بھی نواز شریف کو ایک ابدی غم سے دوچار کیا ہے ۔تاہم اس حوالے سے تازہ ترین خبر بلکہ نواز شریف کے لیے زبردست خوشخبری یہ ہے کہ 2019 انکی رہائی کا پیغام لے کر آنے والا ہے۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے معروف ماہر نجوم آصف محمود (Specialist Najum Asif Mahmood) کا کہنا تھا کہ 2019 میں نواز شریف رہا ہوجائیں گے جبکہ ان کی سزائیں بھی ختم ہو جائیں گی۔آصف محمود کا کہنا ہے کہ ایسا ایک ڈیل کے نتیجے میں ہوگا۔آصف زرداری کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ سابق صدر مشکلات کا شکار رہیں گے لیکن ان کی گرفتاری کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا ہے۔