Education department

محکمہ تعلیم پنجاب کا موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ نہ کرنے والے نجی تعلیمی اداروں کیخلاف ایکشن لینے کا فیصلہ

لاہور (سحر نیوز) محکمہ تعلیم پنجاب (Education department) کا تعلیمی ادارے کھولنے والے نجی اداروں کیخلاف ایکشن لینے کا فیصلہ، صوبائی حکومت کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے نجی تعلیمی اداروں کیخلاف فوری ایکشن لیتے ہوئے جرمانے اور بندش کی سزائیں دی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب (Education department) نے شدید سردی اور دھند کے باعث تعلیمی ادروں کی موسمِ سرما کی تعطیلات کا دورانیہ 6 جنوری تک بڑھا دیا ہے۔
جس کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری و نجی سکول تعلیمی ادارے موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے پر 7جنوری کو کھلیں گے۔ صوبائی وزیر مراد راس کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ننھے طلبا ء و طالبات کو شدید موسمی حالات کی بنا پر متوقع بیماریوں سے محفوظ رکھنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں. ڈیم نہ بنا اورمتاثرین کا مسئلہ حل نہ ہوا تواحتجاج کروں گا، چیف جسٹس

یہ اقدام ننھے طالبعلموں کی صحت کی حفاظت کو یقینی بنانے کی غرض سے اٹھایا گیا ہے۔

صوبائی وزیر سکولزایجوکیشن (Education department) مراد راس نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے ننھے بچوں کی صحت کی حفاظت پر بھرپور توجہ دیں۔ دوسری جانب محکمہ تعلیم پنجاب کے اس فیصلے کیخلاف تعطیلات ختم کرنے والے نجی تعلیمی اداروں کیخلاف ایکشن لینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے نجی تعلیمی اداروں کیخلاف فوری ایکشن لیتے ہوئے جرمانے اور بندش کی سزائیں دی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں