(سحر نیوز) نیویارک (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم جنوری2019ء) معروف بالی وڈ اداکار رشی کپور (Rashi Kapoor) کینسر کے مرض کا شکار ہو چکے ہیں۔ان کی اہلیہ نیتو سنگھ نے نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے شوہر کی بیماری کے حوالےسے اشارہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل بالی وڈ اداکار رشی کپور (Rashi Kapoor) اپنا علاج کروانے کے لیے امریکہ روانہ ہوئے تھے تاہم ان کی بیماری کو عوام سے پوشیدہ رکھا گیا تھا اور اس حوالے سے کوئی بھی خبر سامنے نہیں آئی تھی کہ رشی کپور کس بیماری کے علاج کے لیے امریکہ جانا چاہ رہے ہیں تاہم ان کے امریکہ جانے کے باوجود اس بات سے پردہ نہیں اٹھ سکا۔
یہ بھی پڑھیں. نئے سال کے آغاز پر شیخ رشید نے بھی قوم کو خوشخبری دے دی
رشی کپور (Rashi Kapoor) اس وقت بھی امریکہ میں موجود ہیں جہاں انکا علاج چل رہا ہے۔انکے سارے اہل خانہ نے نیویارک میں ان کے ساتھ نئے سال کو خوش آمدید کہا۔
اس موقع پر نیتو سنگھ نے ڈھکے چھپے انداز میں اپنے خاوند کی بیماری کا حوالہ دیا
انکا کہنا تھا کہ سال 2019 سب کو مبارک ہو،