Faisal Wada

مسلم لیگ ن کے فاورڈ بلاک کو چوہدری نثار لیڈ کرنے والے ہیں،فیصل واوڈا

اسلام آباد (سحر نیوز) :وفاقی وزیر فیصل واوڈا (Faisal Wada) نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن میں جلد ہی فاورڈ بلاک بننے والا ہے جس کی قیادت سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کریں گے۔تفصیلات کے مطابق اس وقت ملک کا سیاسی درجہ حرارت اپنے عروج پر ہے۔ایک جانب قائد مسلم لیگ ن نواز شریف العزیزیہ ریفرنس کیس میں سزا پانے کے بعد جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں جبکہ صدر مسلم لیگ ن بھی کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔
دوسری جانب آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماوں کے خلاف طبل جنگ بج چکا ہے۔حکومت سندھ بھی مشکلات کا شکار ہے۔وفاقی حکومت نے بھی سندھ حکومت کو گرانے کےخواب دیکھنے شروع کر دئیے ہیں۔اس حوالے سیاسی جوڑ توڑ کی کوششیں بھی عروج پر ہیں ۔ایک جانب تحریک انصاف کے رہنما دعویٰ کرتے ہیں کہ پیپلز پارٹی میں انتشار پیدا ہو چکا ہے اور ان کے متعدد اراکین اسمبلی تحریک انصاف میں آنے کوتیار ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے امتیاز شیخ داعی ہیں کہ سندھ میں تحریک انصاف ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور اس کے اراکین جلد ہی پیپلز پارٹی کے ساتھ ملنے والے ہیں جبکہ تحریک انصاف بہت عرصے سے مسلم لیگ ن میں فاورڈ بلاک بننے کی باتیں کررہی ہے۔

اس حوالے سے تازہ ترین خبر ہے کہ فیصل واوڈا (Faisal Wada) نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن میں فاورڈ بلاک کی تشکیل آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے اور اس کے بننے میں ہمارا کوئی ہاتھ نہیں ہے بلکہ انہوں نے چونکا دینے والا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری نثار اس فاورڈ بلاک کی قیادت کرنے والے ہیں۔وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ کے اندر فارورڈ بلاک بننے جارہا ہے اور ممکن ہے کہ اس کی سربراہی چوہدری نثار کریں۔

یہ بھی پرھیں. صوبے میں کوئی بے یقینی کی صورتحال نہیں‘ گورنر سندھ

وفاقی وزیر (Faisal Wada) کا کہنا تھا کہ سیاست میں کچھ بھی ناممکن نہیں۔ ہمارا ایسے کسی بھی بلاک سے کوئی تعلق نہیں نہ ہی وہ ہم سے آکر ملے گا، لیکن میں وقت سے پہلے بتارہا ہوں کہ ایسا ممکن ہوسکتا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے راہنما اور وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے اندر بھی تقریباً 26 افراد تیاری کررہے ہیں، سب سے پہلے میں نے ہی اس کا انکشاف کیا تھا۔ نیو نیوز کے پروگرام نیوز ٹاک یشفین جمال کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پارٹیوں کے اندر ہونے والی ایسی کسی بھی سرگرمی سے ہمارا تعلق نہیں، لیکن اگر پارٹی کے اندر سے لوگ ایسی کسی سرگرمی میں ملوث ہوتے ہیں تو ہم کیا کرسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں