Bilawal Bhutto

پی ٹی آئی رہنمائی نے بلاول بھٹو سے متعلق خطرناک پیشگوئی کر دی

کراچی (سح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو (Bilawal Bhutto) سے متعلق حیران کُن پیشگوئی کر دی۔ان کا کہنا ہے کہ وہ وقت دور نہیں ہے جب بلاول بھٹو وزرداری اپنے والد سے لا تعلقی کرنے کا اعتراض کریں گے اور آنے والا وقت بہت خطرناک ہے۔خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ آنے والےو قت میں بلاول بھٹو کچھ بھی سیکھ نہیں سکیں گے وہ تو سب کچھ والد سے پوچھ کر کرتے ہیں۔
اور جس طرح سے معاملات آگے چل رہے ہیں مجھے لگتا ہے بلاول بھٹو (Bilawal Bhutto) کے ساتھ ساتھ دیگر پارٹی بھی آصف علی زرداری سے لا تعلقی کا اظہار کر دے گی۔ جب کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا تھا کہ پاکستان کے عوام دس جنوری کو اسلام آباد سے اچھی خبر سنیں گے۔

سابق صدر آصف علی زرداری کی گردن کے گرد شکنجہ کستا چلا جا رہا ہے۔

ہمارا کیس مضبوط ہے اور قومی اسمبلی میں آصف علی زرداری کی سیٹ ان کی نہیں رہے گی۔۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ذاتی طور پر حاضر ہو کر آصف زرداری کے خلاف دی جانے والی درخواست پر اپنا مؤقف پیش کرنے کے لیے طلب کر لیا ہے۔ ہم اپنا مؤقف مضبوط دلائل کے ساتھ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سامنے رکھیں گے۔ آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی اور بھٹو ازم کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا۔

یہ بھی پڑھیں. مسلم لیگ ن کے فاورڈ بلاک کو چوہدری نثار لیڈ کرنے والے ہیں،فیصل واوڈا
یاد رہے ایم پی اے خرم شیر زمان نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف نیو یارک اپارٹمنٹ جائیداد ظاہر نہ کرنے کے الزام میں نااہلی کا ریفرنس دائر کیا ہے جس میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق صدر و رکن قومی اسمبلی آصف علی زرداری نے اپنی جائیداد اثاثوں میں ظاہر نہیں کی۔ سابق صدر آصف علی زرداری صادق اور امین نہیں رہے، اس لیے انہیں نااہل کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں