2018ء تبدیلی کا سال تھا، 2019ء جدوجہد اور اوورسیز پاکستانیوں کا سال ہے، معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار عباس بخاری

اسلام آباد ۔ یکم جنوری (سحر نیوز) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار عباس بخاری (Zulfi Abbas Bukhari) نے نئے سال کے آغاز پر ملک اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ 2018ء تبدیلی کا سال تھا جبکہ 2019ء جدوجہد کا سال ہے۔ ان کا (Zulfi Abbas Bukhari) مزید کہنا تھا کہ 2019ء اوورسیز پاکستانیوں کا سال ہے ۔

یہ بھی پڑھیں. جموں کشمیر پیپلز پارٹی نے سردار خالد ابراہیم کی نشست برقرار رکھ لی

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ملکی بہتری کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا، نئے سال میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے نئی خوشخبریاں ہوں گی ۔ ذوالفقار عباس بخاری (Zulfi Abbas Bukhari) کا کہنا تھا کہ دبئی ،سعودی عرب ، بحرین اورقطر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کا حل ان کی اولین ترجیح ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ او پی ایف کے تحت ہائوسنگ اسکیم اور تعلیمی اداروں میں بہتری کیلئے اہم اقدامات کیے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں