DG ISPR

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کو خبردار کر دیا

راولپنڈی (سحر نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر (DG ISPR) میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی دھمکی کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ جنگوں سے مسائل حل نہیں ہوتے ،بھارت نے جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو بھرپور جواب دیں گے۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارت کی جانب سے جنگی دھمکیوں کا منہ توڑ جواب دے دیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر (DG ISPR) میجر جنرل آصف غفور نجی ٹی وی میں بھارتی وزیر اعظم کی گیدڑ بھبھکیوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو اسکا بھرپور جواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو سمجھ جانا چاہیے کہ پاکستان امن کی طرف جانا چاہتا ہے۔جنگوں کی بات ہمیشہ بھارت نے اور امن کی بات پاکستان نے کی۔

ڈائیلاگ سے فرار کی راہ ہمیشہ بھارت نے اختیار کی۔
یہ بھی پڑھیں. آصف علی زرداری سے ہاتھ ملا سکتے ہیں، سعد رفیق

ڈٰٰٰی جی آئی ایس پی آر (DG ISPR) کہنا تھا کہ جنگ کی دھمکیوں سے مسئلے حل نہیں ہوں گے۔بھارت کی سرجیکل اسٹرائیک پر بات کرتے یوئے انکا کہنا تھا کہ بھارت نے آج تک اپنے لوگوں کو سرجیکل اسٹرائیک کےثبوت نہیں دیے۔بھارت کو بتانا چاہتے ہیں صرف باتوں سے سرجیکل اسٹرائیک نہیں ہوتا۔نئی جنگ ترقی کی ہے،جہالت کیخلاف،تعلیم،صحت روزگار کیلیے جنگ ہے۔دوسری جانب پی ٹی ایم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پشتون تحفظ موومنٹ کے خلاف کاروائی کرنے کے لیے دباو موجود تھا مگر اس کے باوجود ان کے خلاف کسی قسم کی کوئی کاروائی اس لیے نہیں کی گئی کہ ان کی تحریک تشدد سے پاک ہے اور عدم تشدد کی پالیسی پر گامزن ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ پی ٹی ایم کی جانب سے اپنے مطالبات کو منوانے کے لیے تشدد کا راستہ اپنایا جاتا تو ان کے خلاف ضرور کاروائی عمل میں لائی جاتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں