illegal construction

ملک بھر میں تجاوزات اورغیرقانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن جاری

اسلام آباد (سحر نیوز) سپریم کورٹ کے احکامات پر ملک بھر میں تجاوزات (illegal construction) کے خلاف آپریشن جاری ہے، ڈپلومیٹک انکلیومیں متعدد ممالک کے سفارتخانوں نے تعمیرات کی خلاف ورزی کی، سی ڈی اے نے امریکا، کینیڈا، ترکی، سعودی عرب کی عمارتوں کی بھی نشاندہی کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ڈپلومیٹک انکلیومیں متعدد ممالک کے سفارتخانوں کے حوالے سے تعمیرات کی قانونی خلاف ورزی سامنے آئی ہے۔
سی ڈی اے نے امریکا، کینیڈا، ترکی، سعودی عرب کی عمارتوں کی بھی نشاندہی کی ہے۔ واضح رہے ملک بھر میں تجاوزات اور غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری جاری ہے۔ آپریشن میں کراچی، پنجاب سمیت دیگر جگہوں پر ہزاروں ایکڑ اراضی واگزار کروائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں. معروف بالی وڈ اداکار رشی کپور کینسر کے شکارہو گئے

اسی طرح کنٹونمنٹ بورڈراولپنڈی نے تجاوزات کے خلاف آپریشن میںریلوے روڈ سے غیر قا نو نی تعمیر شدہ17 دکانیں مسما ر کر دیںعارضی اور مستقل تجاوزات (illegal construction) کے خلاف کاروائی میں 4 ٹرک سا مان ضبط کر لیا جبکہ فوڈ برانچ نے غیر معیاری صفائی اور بغیر لائسنس کاروبار پر16فوڈ پوائنٹس کو شو کا ز نوٹس جا ری کرتے ہوئیاشہائے خور و نوش کی10 نمونے ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوائے ترجمان کینٹ بورڈ کے مطابق عدا لت عا لیہ کے احکا ما ت پرتجاوزات(illegal construction) کے خلاف آپریشن میںریلوے روڈ سے غیر قا نو نی تعمیر شدہ17دکانیں مسمار کر دیں قبل ازیں ان تما م دکا نوں کے ما لکا ن کو از خو د تجا وزا ت ختم کرنے کے نو ٹس جا ری کئے گئے تھے تاہم تجاوزا ت ختم نہ کر نے پر ان دکا نا ت کے خلا ف قا نو نی کا روا ئی عمل میں لا ئی گئی دوسری جا نب ڈھوک مستقیم، پیر ودہائی موڑ، بکرا منڈی ،22 نمبر ،ٹینچ بھاٹہ ، کے علا قوں سے عارضی اور مستقل تجا وزات (illegal construction) کے خلاف کاروائی کے دوران 4ٹرک سا مان ضبط کیا جن میں ریڑھیاں،کائونٹر، جنگلے ،کرسیاں اور دیگر سامان قبضہ میں لے لیا غیر قا نو نی آویزاں کئے گئے بینرز اور پوسٹر بھی اُتا ر لیئے گئے اسی طرح فوڈ برانچ نے صدر، پشاورروڈ، آلہ آباد، چوہڑ چوک میں موجود 20 فوڈ پوائنٹس چیک کیے جس میں غیر معیاری صفائی اور بغیر لائسنس کے کاروبار کر نے پر16فوڈ پوائنٹس کو شو کا ز نوٹس جا ری کیئے اورکھانے پینے کی10اشیاء کے نمونے ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوا ئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں