Dewan Sachin

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی کو 3 سال قید کی سزا ہو گئی

کراچی (سحر نیوز) :پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی (Dewan Sachin) کو سزا ہو گئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جوڈیشنل مجسٹریٹ ٹنڈو آدم کامران کلہوڑو کی عدالت میں جعلسازی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ٹنڈو آدم کی مقامی عدالت نے جعلسازی کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی دیوان سچا نند کو 3 سال قید کی سزا سنا دی۔
دیوان سچا نند (Dewan Sachin) نے کاروباری لین دین پر سیٹھ ایوب راجپوت نامی ایک شخص کو 1 کروڑ روپے کا چیک دیا تھا جو باؤنس ہو گیا۔جس کے بعد سیٹھ ایوب راجپوت نے دیوان سچا نند کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا تھا۔یہ کیس بہت عرصے تک چلتا رہا جب کہ رکن سندھ اسمبلی دیوان سچا نند اس دوران ضمانت پر ہی رہا رہے۔سماعت کے بعد عدالت نے جرم ثابت ہونے پر تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی کو 3سال کی قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔

جرم ثابت ہونے اور سزا سنائے جانے کے بعد دیوان سچا نند کو عدالت کے احاطے سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ دیوان سچا نند (Dewan Sachin) مخصوص نشست پر پاکستان تحریک انصاف کے اقلیتی رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔گرفتاری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ کیس غلط تھا بہر حال عدالت نے سزا سنائی ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا وہ اس کے خلاف اپیل بھی دائر کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں .نیا سال پاکستان کی ترقی کا سال ہوگا، ترجمان پاک فوج
تاہم فی الحال پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی کو احاطہ عدالت سے ہی گرفتار کر لیا گیا۔ٹنڈو آدم کی مقامی عدالت نے جعلسازی کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی دیوان سچا نند کو 3 سال قید کی سزا سنائی تھی۔رپورٹس میں بتایام گیا تھا کہ پی ٹی آئی رہنما کے خلاف یہ کیس بہت عرصے سے زیر سماعت تھا اور وہ اس عرصے کے دوران ضمانت پر رہا تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں