Tariq Jamil

آرمی چیف کا مولانا طارق جمیل سے ٹیلی فونک رابطہ

راولپنڈی(سحر نیوز) :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مولانا طارق جیمل (Tariq Jamil) سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔آرمی چیف نے مولانا سے انکی احوال پرسی کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل کی طبیعت اب مکمل طور پر بہتر ہو گئی ہے۔ طبیعت میں بہتری آنے کے بعد ڈاکٹرز نے گزشتہ روز مولانا طارق جمیل کو گھر جانے کی اجازت دے دی ہے۔
اس سے 2روز قبل ممتاز عالم دین اورمذہبی سکالرمولانا طارق جمیل (Tariq Jamil) کو دل کے عارضہ کے باعث نجی ہسپتال داخل کرادیا گیا تھا جہاں انہیں ایک سٹنٹ ڈالا گیا۔ ہسپتال میں داخل کیے جانے کے بعد مختلف شخصیات نے ہسپتال جا کر اور ٹیلیفون پر مولان طارق جمیل کی خیریت دریافت کی۔ بتایا گیا ہے کہ مولانا طارق جمیل 2 روز قبل کینیڈا سے واپس آئے تھے اور منگل کے روز انہیں سینے میں شدید تکلیف کے باعث لاہور کے نجی ہسپتال لے جایا گیا ۔

ڈاکٹروں کی جانب سے مولانا طارق جمیل (Tariq Jamil) کو فوری طبی امداد دی گئی اورمختلف ٹیسٹ کئے گئے۔ ڈاکٹروں کی تجویزکے بعد مولانا طارق جمیل کی انجیوگرافی کی گئی اور بعد ازاں ایک سٹنٹ ڈال دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ چھ سال قبل بھی مولانا طارق جمیل کو سٹنٹ ڈالا گیا تھا اور اس میں خرابی کی وجہ سے انہیں نیا سٹنٹ ڈالا گیا۔ مولانا طارق جمیل کے بھائی کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر طاہر کمال نے سٹنٹ ڈالا۔
یہ بھی پڑھیں. مریم نوازکا جیل میں والد سے ملاقات کے بعد ٹویٹ

مولانا طارق جمیل (Tariq Jamil) کے ترجمان طاہر رحیمی نے بتایا کہ مولانا کو دل کی شریان بند ہونے کی وجہ سے ایک اسٹنٹ ڈالا گیا ہے۔ اب انہیں 24 گھنٹے ہسپتال میں رکھنے کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔مختلف شخصیات کی جانب انکی احوال پرسی کی جارہئ ہے۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مولانا طارق جمیل سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔اس موقع پر آرمی چیف نے مولانا طارق جمیل سے احوال پرسی کی اور انکی طبیعت کے حوالے سے پوچھا۔اس موقع پر آرمی چیف نے مولانا طارق جمیل کی صحت یابی کے لیے دعا کی اور انکے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں