Usman Buzdar

عثمان بزدار کی عوامی حکومت، دورافتادہ گاوں کی بڑھیا کی پکار بھی سن لی گئی

(سحر نیوز) :ڈیرہ غازی خان کے دور افتادہ گاوں سے تعلق رکھنے والی خاتون کی آواز بھی اقتدار کے ایوان تک پہنچ گئی۔اپنا کل اثاثہ اور 2 بکریاں گنوا دینے والی خاتون نےحکام سے اپیل کی تو وزیر اعلیٰ عثمان بزدار (Usman Buzdar) کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل خاتون کی داد رسی کو پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار (Usman Buzdar) کے انتخاب پر ہر طرح کے سوال اٹھائے گئے تھے لیکن وزیر اعظم عمران خان نے ہمیشہ ان پر اعتماد کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم عمران خان اکثر کہتے ہیں کہ وقت ثابت کرے گا کہ وسیم اکرم کی طرح عثمان بزدار (Usman Buzdar) بھی میرا درست انتخاب تھے۔تاہم وزیر اعظم کی یہ بات کسی حد تک سچی ثابت ہوتے نظر اآتی ہے۔سیدھے سادے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا عوامی طرز حکومت عوام کے دلوں میں گھر کرتا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں. شیخ رشید بتائیں 22 کروڑ میں کونسا انجن ملتا ہے؟ خواجہ سعد رفیق
ان کی جانب سے دور افتادہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے غریب افراد کی جس طرح داد رسی کی جارہی ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔

اس حوالے سے تازہ ترین واقعے کا تعلق بھی ڈیرہ غازی خان سے ہے جہاں ایک بوڑھی خاتون کی کل جائیداد 2 بکریوں کو چوروں نے چرا لیا تھا ۔جس پر بڑھیا نے حکام بالا سے درخواست کی تھی کہ میری بکریاں بجھے واپس دلائی جائیں اور چوروں کو پکڑا جائے۔اس خبر کے نشر ہونے پر ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے نوٹس لے لیا ہے۔

میں اس کیس کو دیکھ رہا ہوں۔ ایف آئی آر درج۔ مجرموں کی تلاش۔

اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ اس واقعے کی ایف آئی آر درج کی جا چکی ہے اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار
(Usman Buzdar) کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل خاتون کی داد رسی کے لیے خود اس کیس کو دیکھ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں