saeed khan

سابق اولمپئین سعید خان قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

لاہور: سعید خان (Saeed Khan) کو پاکستان ہاکی ٹیم کا نیا ہیڈکوچ بنا دیا گیا، سابق اولمپئین پروہاکی لیگ کے دوران ٹیم مینجر کے فرائض بھی انجام دیں گے۔

ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد ہیڈ کوچ توقیر ڈار اور ٹیم منیجر حسن سردار نے اپنے عہدوں سے استعفے دے دیا تھا۔

پرو ہاکی لیگ کی تیاریوں کے لیے کھلاڑی آج شام نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں رپورٹ کریں گے۔ پروہاکی لیگ 19 جنوری سے شروع ہو گی جس میں چار کنفڈریشنز کی 9 ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

یہ بھی پرھیں.کیا نیب کے علاوہ سارا پاکستان چور ہے، چیف جسٹس

سعید خان (Saeed Khan) کو پاکستان ہاکی ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ لگانے کا فیصلہ

جون تک جاری رہنے والے ایونٹ میں آسٹریلیا، بیلجیم، ہالینڈ، جرمنی، انگلینڈ، ارجنٹائن، سپین، نیوزی لینڈ اور پاکستان کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ دو فروری کو ارجنٹائن کے خلاف کھیلے گی۔

پی ایچ ایف حکام کے مطابق دنیا کی بہترین ٹیموں کے ساتھ کھیلنے سے کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔ (Saeed Khan)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں