Maryam Aurangzeb

حکومت میں شامل افراد اپنی نااہلی اورجھوٹ سے تباہی لارہے ہیں، مریم اورنگزیب

الام آباد: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب (Maryam Aurangzeb) کا کہنا ہے کہ حکومت میں شامل افراد اپنی نااہلی اورجھوٹ سے تباہی لارہے ہیں۔

سحر نیوز کے مطابق ایک بیان میں ترجمان (ن) لیگ مریم اورنگزیب (Maryam Aurangzeb) کا کہنا تھا کہ وہ جاننا چاہتی ہیں کہ عمران خان کا بطور وزیراعظم نوٹی فکیشن جاری ہوا کہ نہیں؟، عمران خان کا بطور وزیراعظم، وزرا اور مشیروں کے نوٹی فکیشنز عوام کے سامنے لائے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں.وزیراعظم عمران خان کی صدارتی محل میں ترک صدر سے ملاقات

مریم اورنگزیب (Maryam Aurangzeb) کا کہنا تھا کہ حکومت اعلانیہ اور غیراعلانیہ اپنے تمام مشیروں کو سامنے لائے، قوم کو بتایاجائے کابینہ اجلاسوں میں بغیر نوٹی فکیشن کتنے لوگ شریک ہورہے ہیں؟ یہ جھوٹوں کا ٹولہ کل کہیں گے کہ کابینہ کے تمام فیصلے ہی کالعدم ہیں کیونکہ ہمارا تونوٹی فکیشن ہی نہیں ہوا تھا، نوٹی فکیشن کے بغیر کابینہ اجلاسوں میں شرکت کرنے اور کرانے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جائے۔ (Maryam Aurangzeb)
ترجمان(ن)لیگ نے کہا کہ مہنگائی و بیروزگاری میں اضافہ کرنے اور معیشت کا کباڑہ کرنے والے یہ لوگ کل کہہ دیں گے کہ ہمارا تو نوٹی فکیشن ہی نہیں ہوا تھا اس لئے ہم اس تباہی کے ذمہ دار نہیں، اور یہ بھی خدشہ ہے کہ ڈاکٹرفرخ سلیم کے معاملے میں جھوٹ بولنے والے بھاگ جائیں گے اور کہیں گے ہمارا تو نوٹی فکیشن ہی نہیں ہوا تھا، جس طرح ملک میں یہ لوگ اپنی نااہلی اور جھوٹ سے تباہی لا رہے ہیں ضروری ہے کہ کہ ان کے نوٹی فکیشنز قوم کے سامنے آئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں