Peshawar blast

پشاور: صدر کے علاقے کالی باڑی میں دھماکا، خواتین سمیت 6 افراد زخمی

پشاور: (سحر نیوز) پشاور کے علاقے کالی باڑی میں دھماکے (Peshawar blast) میں2 خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے، ابتدائی تفتیش کے مطابق بارودی مواد گاڑی میں نصب کیا گیا تھا، سکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے صدر کالی باڑی میں گاڑی میں بارودی مواد کا دھماکہ (Peshawar blast) ہوا، دھماکا اتنا زوردار تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ ایس پی کینٹ وسیم ریاض کے مطابق دھماکے کی نوعیت کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا، بی ڈی یو ٹیم شواہد اکھٹے کر رہی ہے، دھماکے میں 2 خواتین سمیت 6 افراد معمولی زخمی ہوئے، تمام زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کے بارے میں شواہد اکھٹے کر رہے ہیں۔ پولیس اور سکیورٹی فورسز کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔(Peshawar blast)

یہ بھی پڑھیں.رنبیر کپور سے 11 برس کی عمرمیں محبت ہوئی، عالیہ بھٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں