ممبئی (سحر نیوز) : بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان (Salman Khan) کروڑوں مداحوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں۔ کئی عوامی مقامات اور تقریبات میں سلمان خان سے ان کی شادی سے متعلق سوالات کئے جاتے ہیں لیکن وہ بخوبی گھُما پھرا کر ان کا جواب دیتے ہیں اور اپنی جان چھُڑا لیتے ہیں۔ حال ہی میں معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما کے شو میں بھی بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان نے شرکت کی جہاں ان سے یہی سوال پوچھا گیا۔
سلمان خان (Salman Khan) سے پوچھا گیا کہ آخر وہ کب شادی کریں گے ، جس پر انہوں نے کوئی واضح جواب تو نہیں دیا ، البتہ سلمان خان (Salman Khan) نے شادی سے متعلق اشارہ ضرور دے دیا۔ سلمان خان نے شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ میری فلم ”بھارت” میں بھی میری شادی نہیں ہوئی، فلم میں میری شادی 72 سال کی عمر میں ہوئی لہٰذا میں فلم کے نظریے کی ہی پیروی کر رہا ہوں۔
سلمان خان (Salman Khan) نے مُسکراتے ہوئے کہا کہ میں نجی زندگی میں بھی اپنی فلم والی زندگی کو ہی فالو کر رہا ہوں۔ بالی وڈ میں حال ہی میں کئی شادیاں دیکھنے میں آئیں لیکن بالی وڈ اور دبنگ خان سلمان خان کے مداح اپنے پسندیدہ فلمسٹار کو شادی کے بندھن میں بندھتے دیکھنے کے لیے سخت بے چین ہیں۔ سلمان خان کی فلم بھارت رواں سال ریلیز ہو گی جس میں سلمان خان کے ہمراہ قطرینہ کیف اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔
سلمان خان (Salman Khan) اور قطرینہ کیف کی جوڑی بالی وڈ کی مشہور اور پسندیدہ ترین جوڑیوں میں سے ایک ہے ، یہی وجہ ہے کہ اس جوڑی کے پردے پر آنے سے فلم کی کمائی میں کئی گُنا اضافہ ہو جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں. تُرک صدر طیب اردگان جلد پاکستان آئیں گے
گذشتہ برس اگست میں جب اس فلم کی پہلی جھلک جاری کی گئی تو محض ایک گھنٹہ کے اندر سلمان خان اور ان کی ہیروئن قطرینہ کیف کی تصویر کو 6 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے لائیک کیا تھا۔