وزیراعظم پورٹل پر شہری نے انوکھی شکایت بھیج دی

لاہور (سحر نیوز) (Prime Minister’s portal) :گذشتہ کچھ عرصے سے ٹک ٹاک نامی ایپ نے بہت مقبولیت حاصل کی ہے،جس میں صارفین مخلتف گانوں پر ڈبنگ کرتے ہوئے اپنی ویڈیوز بناتے ہیں۔ٹک ٹاک ایپ پر ہمیں چھوٹے بڑے ہر عمر کے افراد کی ویڈیوز نظر آتی ہیں تاہم ٹک ٹاک ایپ جہاں بہت سارے لوگوں کے لیے تفریخ کا سامان ہے وہیں کچھ لوگ اس ایپ سے تنگ بھی ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پشاور کا ایک شہری ٹک ٹاک ایپ سے اتنا تنگ آیا کہ اس نے وزیراعظم پورٹل (Prime Minister’s portal) پر شکایت لگا دی اور کہا کہ ٹک ٹاک نامی ایپ کو بند کیا جائے کیونکہ یہ معاشرے میں خرابی کا سبب بن رہا ہے۔شہری نے شکایت میں کہا کہ tik tok نامی سافٹ وئیر ہمارے معاشرے کو خراب کر رہا ہے اس لیے اسے بند کیا جائے۔جب اس متعلق دیگر لوگوں کی رائے جانی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں ٹک ٹاک ایپ استعمال کرنے کی عادت ہے وہ ہر ٹائم اسی پر اپنا وقت ضائع کرتے رہتے ہیں۔

جب کہ کچھ لوگوں نے اسے تفریح کا ذریعہ قرار دے دیا۔شہری کی شکایت کے بعد پاکستان سیزن پورٹل (Prime Minister’s portal) نے شکایت پی ٹی اے کو ارسال کر دی ہے۔واضح رہے ٹک ٹاک کا استعمال سرکاری افسران میں بھی دیکھا گیا ہے۔کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو ئی جس میں پنجاب پولیس کے اہلکار ٹک ٹاک ایپ پر اپنی ویڈیو بناتے ہیں اور ایپ میں ڈائیلاگ پر اداکاری کی جس کے بعد مذکورہ پولیس افسر پر شدید تنقید کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں.یو اے ای کے ولی عہد تین روز سے پاکستان میں کہاں مقیم تھے ؟

سوشل میڈیا صارفین نے کہا پولیس اہلکار اپنے یونیفارم کا تقدس پامال کر رہا ہے ان کے خلاف ایکشن لینا چاہئیے۔ اس سے قبل سیالکوٹ ائیر پورٹ کے ائیر پورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کی ایک خاتون اہلکار نے یونیفارم پہنے بالی وڈ کے گانے پر ڈانس کی ویڈیو ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی تھی۔ خاتون اہلکار کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ائیر پورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے اسٹاف پر دوران ڈیوٹیسوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔ ویڈیو اپ لوڈ کرنے پرلیڈی اے ایس ایف اہلکار کی 2 سال کی سروس ضبط کرلی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں