رحیم یار خان(سحر نیوز) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی عمران یعقوب خان نے کہا کہ ہمارے متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات مختلف ہیں۔ اگر دیکھا جائے تو متحدہ عرب امارات کے ولی عہد (UAE’s first covenant) شیخ محمد بن زید النہیان کا بطور ولی عہد پاکستان کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔ جس میں انہوں نے پاکستان کے ساتھ اپنے والہانہ پیار اور بے پناہ محبت کا اظہار کیا ہے۔
عمران یعقوب خان نے کہا کہ میری اطلاعات کے مطابق یو اے ای کے ولی عہد کا (UAE’s first covenant) سرکاری دورہ اتوار کے روز ضرور شروع ہوا لیکن وہ پاکستان میں گذشتہ تین روز سے موجود تھے۔ متحدہ عرب امارات کے ولی عہد پاکستان کے شہر رحیم یار خان میں گذشتہ تین روز اپنے اہل خانہ کے ہمراہ رہے، اب وہاں انہوں نے تلور کا شکار کیا یا نہیں ، یہ ایک الگ بات ہے۔
یہی نہیں یو اے ای کے ولی عہد (UAE’s first covenant) کے والدہ فاطمہ بن مبارک ، ان کو شیخ زید بن سلطان النہیان نے اُم العرب کا خطاب دیا تھا اور وہ بھی پاکستان سے بے حد محبت رکھتی تھیں۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز یو اے ای کے ولی عہد شیخ (UAE’s first covenant) محمد بن زید النہیان کے پاکستان کے سرکاری دورے سے متعلق کہا جا رہا تھا کہ وہ ایک روزہ سرکاری دورے پر پاکستان آئے جس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں یو اے ای کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کے دورے سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا اور غلط رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔
یہ بھی پڑھیں.
فواد چودھری کی ہائرایجوکیشن کے مسئلے پر ن لیگ کی حمایت
سائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ایسا ایسا بزرجمہر بیٹھا ہے جس نے زندگی میں فارن آفس نہیں دیکھا وہ بھی خارجہ پالیسی کا ماہر رپورٹر ہے، کہ ابوظہبی سے دو گھنٹے کیلئے ولی عہد آئے اور چلے بھی گئے او بھائی ولی عہد تین دن سے پاکستان میں ہیں آج واپسی اسلام آباد سے ہوئی، تمام تفصیلات پہلے سے طے ہوتی ہیں آج کا دورہ تسلسل میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابوظہبی نے افغانستان میں مذاکرات کیلئے جو کردار ادا کیا۔ بیلنس آف پیمنٹ کیلئے جو ساتھ دیا اور اب عرب دنیا میں پاکستان جہاں کھڑا ہے خبر سے پہلے کچھ تحقیق ہی کر لینی چاہئے۔ روزانہ ایک جعلی خبر کی اختراع ہوتی ہے میڈیا کی آزادی کو اصل خطرہ عطائی صحافیوں سے ہے۔