Khokhar brothers

کھوکھر برادران کیخلاف گھیرا مزید تنگ، جائیدادوں کا ریکارڈ طلب

لاہور: محکمہ اینٹی کرپشن نے محکمہ ایکسائز سے کھوکھر برادران (Khokhar brothers) اور ان کے اہلخانہ کی جائیدادوں، ٹیکس ادائیگی اور گاڑیوں کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور محمد اصغر نے ڈی جی ایکسائز پنجاب اکرم اشرف گوندل کو کھوکھر برادران (Khokhar brothers) کی جائیدادوں سے متعلق مراسلہ بھجوایا ہے جس پر ڈی جی ایکسائز نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈائریکٹر ایکسائز ریجن بی شکیل الرحمان اور ڈائریکٹر ایکسائز ریجن سی عمران اسلم کو ریکارڈ تیار کرنے کی ہدایت دے دی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :شعیب اختر کو قومی کرکٹ ٹیم کا کوچ بنا دیا گیا

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کھوکھر برادران (Khokhar brothers) و اہل خانہ کی پراپرٹیز اور گاڑیوں کا ریکارڈ ایک روز میں تیار کرکے رپورٹ ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اکرم اشرف گوندل کو فراہم کرے گا جو اینٹی کرپشن کو ارسال کی جائے گی۔

واضح رہے محکمہ اینٹی کرپشن نے کھوکھر برادران پر مقدمہ درج کر رکھا ہے جس کی تحقیقات جاری ہیں اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے ریکارڈ کی طلبی بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں