Muhammad Zubair

سابق گورنر سندھ محمد زبیر کو مسلح افراد کی روکنے کی کوشش

کراچی: سابق گورنر محمد زبیر (Muhammad Zubair) کو ڈیفنس میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے ہراساں کرتے ہوئے روکے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

نمائندہ سحر کے مطابق سابق گورنر سندھ محمد زبیر عمر (Muhammad Zubair) ڈیفنس فیز 6 میں تھے کہ وہاں سفید رنگ کی کار میں سوار مسلح ملزمان نے انہیں روکنے کی کوشش کی تاہم وہ گاڑی بھگا کر وہاں سے نکل گئے۔

یہ بھی پڑھیں.ترک صدر کی عمران خان کو این آر او کی سطح پر نواز شریف کو ترکی بھیجنے کی پیشکش

سابق گورنر محمد زبیر (Muhammad Zubair) نے بتایا کہ وہ اہل خانہ کے ہمراہ ڈیفنس میں تھے کہ ایک گاڑی قریب آکر رکی جس میں تین افراد سوار تھے ان میں سے ایک شخص نے گاڑی سے اتر کر اسلحہ نکالا ہی تھا جسے دیکھ کر وہ فوری طور پر گاڑی بھگا کر وہاں سے نکل گئے۔

واقعے کے بعد پولیس حکام سابق گورنر کے گھر پہنچ گئے اور ان سے معلومات حاصل کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں